Delhi NCR Pollution: دہلی-این سی آر میں بدترین فضائی آلودگی سے عوام بری طرح پریشان، اے کیو آئی 453 سے تجاوز
محکمہ موسمیات کے پیر (24 نومبر) کو دہلی کے لیے دھند کے الرٹ نے بھی تشویش کو بڑھا دیا ہے۔ پیر کو درمیانی دھند پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 25 اور 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
Bomb Threat Bahrain-Hyderabad Flight : حیدرآباد جا رہی گلف ایئر فلائٹ میں بم کی دھمکی، ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ
بحرین سے حیدرآباد جانے والی گلف ایئر کی فلائٹ جی ایف 274 کو اُس وقت ہنگامی طور پر ممبئی اتارنا پڑا جب جہاز میں بم رکھے جانے کی اطلاع موصول ہوئی۔ یہ اطلاع ای-میل کے ذریعے اتوار کی صبح قریب تین بجے حیدرآباد ایئرپورٹ حکام کو ملی، جس کے بعد فوراً ہی تمام سکیورٹی ایجنسیاں حرکت میں آ گئیں اور طیارے کو حفاظتی پروٹوکول کے تحت ممبئی کی جانب موڑ دیا گیا۔
PM Modi Met PM Of Netherlands : جی20 لیڈرز سمٹ کے دوران نیدرلینڈ کے وزیراعظم سے ملے پی ایم مودی، آبی وسائل، اختراع اور ٹیکنالوجی پر ہوئی گفتگو
جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں وزیراعظم نریندر مودی نے ’جی-20 لیڈرز سمٹ‘ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے نیدرلینڈ کے وزیراعظم ڈک اسکوف سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان آبی وسائل، اختراع اور ٹیکنالوجی جیسے اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی۔
PM Modi Posting Pictures of IBSA : ’انسٹی ٹیوشنل ریفارمز اب اختیاری نہیں، ضروری ہیں‘، آئی بی ایس اے کی تصاویر پوسٹ کرکے وزیراعظم مودی نے کہا- ’ہمارا رشتہ دل سے جڑا ہوا ہے‘
وزیراعظم نریندر مودی نے جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں منعقدہ جی20 لیڈرز سمٹ کے تیسرے سیشن سے خطاب کیا۔ اس کے بعد وزیراعظم مودی نے اتوار کو بھارت۔برازیل۔جنوبی افریقہ ڈائیلاگ فورم (آئی بی ایس اے) لیڈرز سمٹ میں حصہ لیا۔
Dr Raju Narayana Swamy Lifetime Achievement Award : ڈاکٹر راجو نارائن سوامی کو ملا سَوِتا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل اینڈ ٹیکنیکل سائنسز کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
کرپشن کے خلاف بے خوف اور مسلسل جدوجہد کے لیے ملک گیر سطح پر پہچان بنانے والے معروف آئی اے ایس افسر ڈاکٹر راجو نارائن سوامی کو چنئی کے سَوِتا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل اینڈ ٹیکنیکل سائنسز کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
Defence Minister Rajnath Singh on POK and Sindh : ’’سرحدیں بدلتی رہتی ہیں“، راجناتھ سنگھ کے بیان سے پاکستان میں ہلچل، کہا- پی او کے ہی نہیں، سندھ بھی ہمارا
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھلے ہی سندھ آج ہندوستان کا حصہ نہیں ہے لیکن اس کی تہذیب اور ثقافت ہمیشہ ہندوستان سے جڑی رہے گی۔ انہوں نے سرحدوں کو تبدیل کرنے کے امکان کا بھی ذکر کیا، تجویز پیش کی کہ سندھ مستقبل میں ہندوستان میں شامل ہوسکتا ہے۔
G20 Summit PM Modi Leads Strongly : کامیاب رہا جی20 اجلاس: امریکی بائیکاٹ بے اثر، پی ایم مودی نے مضبوطی سے کیا لیڈ
جنوبی افریقہ میں جی20 سربراہی اجلاس کئی لحاظ سے تاریخی رہا۔ پی ایم مودی نے اس کانفرنس میں ترقی پذیر ممالک کی آواز مضبوطی سے بلند کی۔
Amit Shah On Infiltrators And SIR : چن چن کر ملک سے گُھس پیٹھیوں کو بھگائیں گے، امت شاہ کا اپوزیشن پر سخت حملہ
گجرات کے بھُج شہر میں منعقد بی ایس ایف کی 176ویں بٹالین کے 61ویں یومِ قیام کی تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے خصوصی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت ملک سے گھس پیٹھیوں کو چن چن کر نکال باہر کرے گی۔
Urainium found in breast milk: ماؤں کے لیے تشویش مقام! بہار کے کئی اضلاع میں ماں کے دودھ میں یورینیم پایا گیا، کٹہہار-کھگڑیا میں سب سے زیادہ اثر
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں بہار کے کئی اضلاع میں دودھ پلانے والی ماؤں کے دودھ میں یورینیم (U238) کی خطرناک سطح سامنے آئی ہے، جس سے ان کے بچوں کی صحت کے حوالے سے سنجیدہ تشویش پیدا ہو گئی ہے۔
Employment Opportunities : جموں و کشمیر میں پہلے چونا-پتھر بلاک کی نیلامی کل سے ہوگی شروع، خطے میں روزگار کے نئے مواقع کی امید
ترقی یافتہ بھارت 2047 کے وژن کے تحت جموں و کشمیر کی معاشی ترقی کو رفتار دینے کے لیے ریاست کے پہلے چونا-پتھر بلاک کی نیلامی پیر سے جموں میں شروع ہو رہی ہے۔ اس کا اعلان وزارتِ خزانہ و کان نے اتوار کو کیا۔ وزارت کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف صنعتی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی بلکہ روزگار کے وسیع امکانات بھی پیدا ہوں گے۔





