Bharat Express DD Free Dish

قومی

بہار کی سیاست میں جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے سینئر رہنما اور عالم نگر اسمبلی حلقے سے مسلسل آٹھ مرتبہ جیت کے ریکارڈ رکھنے والے نریندر نارائن یادو کو بہار اسمبلی کا پروٹیم اسپیکر مقرر کر دیا گیا ہے۔ پیر کے روز بہار کے گورنر عارف محمد خان نے راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں انہیں پروٹیم اسپیکر کے عہدے کا حلف دلایا۔

اظہر الدین نے وزیر اعلی ریونت ریڈی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ جاں بحق ہوئے ہیں ان کے قریبی اوررشتہ دار جن میں تقریبا 38سے  40افراد شامل ہیں ان کو سعودی عرب آنے کے سارے اخراجات تلنگانہ حکومت برداشت کرے گی اور حکومت ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

نئے لیبر کوڈ ہندوستان کے کام کی جگہ سے متعلق قوانین کو آج کی معیشت کے مطابق بنانے کیسمت میں ایک بڑا قدم ہے۔ ان  کوڈزکا مقصد توازن قائم کرنا ہے، جس میں کام گاروں کے تحفظ کے ساتھ کاروبارکی ترقیاور باضابطہ طور پر ملازمت  کے حصول کو آسان بنانا ہے ۔

کافی عرصے سے مستحکم دکھائی دینے والے کرناٹک میں کانگریس کو سیاسی بحران کا سامنا ہے۔ ڈی کے شیوکمار اور وزیر اعلیٰ سدھارمایا کے حامیوں کے درمیان تنازع بڑھ گیا ہے۔

دہلی-این سی آر میں مسلسل بگڑتی ہوئی فضائی آلودگی اور بچوں کی صحت پر اس کے سنگین اثرات کے پیشِ نظر، سروجنی نگر کے رکنِ اسمبلی ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک اہم خط لکھ کر فوری طور پر ’’صاف ہوا تعلیمی تسلسل پالیسی‘‘  نافذ کرنے کی درخواست کی ہے۔

چیف گیسٹ بھولی آہلووالیہ نے اپنے خطاب میں طلبہ کو خدمتِ خلق پر مبنی پیشہ منتخب کرنے پر سراہا اور کہا کہ شعبۂ صحت میں نرسز کا کردار انتہائی اہم اور ہمدردی پر مبنی ہے۔ گیسٹ آف آنر ڈاکٹر آچلا نے نئے بیچ کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے ایک تبدیلی کی علمی و عملی سفر کا آغاز قرار دیا۔ انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ تعلیم اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بھرپور دلچسپی سے حصہ لیں۔ 

صدر دروپدی مرمو اور مرکزی وزراء نے بالی وڈ کے مشہور اداکار دھرمیندر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کی یادگار فلموں اور اداکاری کو بھارتی سنیما کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ۔

مالی سال 26 کی پہلی ششماہی میں آڈانی گروپ کی فلیگ شپ کمپنی آڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ (AEL) کے اثاثوں میں ریکارڈ 17,595 کروڑ روپے (2 ارب ڈالر) کا اضافہ ہوا ہے۔ آڈانی گرین انرجی لمیٹڈ (AGEL) اور آڈانی پاور لمیٹڈ (APL) کے اثاثوں میں بالترتیب 12,314 کروڑ روپے (1.4 ارب ڈالر) اور 11,761 کروڑ روپے (1.3 ارب ڈالر) کا اضافہ ہوا ہے۔

بالی وڈ کے معروف اداکار دھرمیندر پاجی کا 89 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ انہوں نے جُوھو میں واقع اپنے گھر میں آخری سانس لی۔  وزیر داخلہ امت شاہ نے اداکار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ’’یہ بھارتی سنیما کی دنیا کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔‘‘

دھرمیندر اب ہمیں چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ اپنے بچوں کو یکساں اہمیت دی، لیکن اپنی بیٹیوں کے لیے کچھ خاص پسند اور قواعد مقرر کیے تھے،  جانیے۔