Bharat Express DD Free Dish

Omar Abdullah meets PM Modi: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزیر اعظم مودی سے کی ملاقات، پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے سمیت کئی معاملات پر کیا تبادلۂ خیال

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتے کے روز دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے سمیت مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتے کے روز دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے سمیت مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی رہائش گاہ پر ہونے والی یہ ملاقات تقریباً 30 منٹ تک جاری رہی۔ وزیر اعظم کے آفس نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر اس ملاقات کی تصویر شیئر کی ہے۔

دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری ہے کشیدگی

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی وزیر اعظم سے پہلی ملاقات ہے۔ دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان پاکستان کے خلاف متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ان میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی، اٹاری میں انٹیگریٹڈ چیک پوسٹ کو بند کرنا اور ہائی کمیشنز کے عملے کو کم کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی حکومت نے پاکستانی شہریوں کو دیے گئے ہر قسم کے ویزے بھی منسوخ کر دیے اور انھیں 30 اپریل تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

جوابی کارروائی میں پاکستان نے بھی بھارت کے ساتھ تمام تجارتی معاہدوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا، جس میں پاکستان کے راستے کسی تیسرے ملک سے آنا جانا بھی شامل ہے اور بھارتی ایئرلائنز کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا۔ دریں اثنا پاکستانی فورسز مسلسل نو دنوں سے سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہی ہیں اور جموں و کشمیر کے پانچ اضلاع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کر رہی ہیں۔

وزیر اعظم نے جوابی کارروائی کے لیے مسلح افواج کو دیا ہے اختیار

29 اپریل کو ایک اہم سیکورٹی میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ مسلح افواج کو پہلگام میں دہشت گردانہ حملے پر ہندوستان کے ردعمل کے موڈ، اہداف اور وقت کا تعین کرنے کی مکمل آپریشنل آزادی ہے۔ حکومت کے ذرائع کے مطابق مودی نے کہا ’’دہشت گردی کو ختم کرنا ہمارا قومی عزم ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ’’انھیں (مسلح افواج) ہمارے ردعمل کے موڈ، اہداف اور وقت کے بارے میں فیصلہ کرنے کی مکمل آپریشنل آزادی ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read