Bharat Express DD Free Dish

BJP MLA Dr. Rajeshwar Singh: بانکے بہاری کے دربار میں ڈاکٹر راجیشور سنگھ کی حاضری، سروجنی نگر کے عوام کی خوشحالی کے لیے کی پرارتھنا

ڈاکٹر راجیشور سنگھ کے چہرے پر نظر آنے والی عقیدت اور اطمینان اس بات کی عکاسی کر رہے تھے کہ سیاست میں سرگرم ہونے کے باوجود ان کے دل میں روحانیت اور عوامی خدمت کو اولین مقام حاصل ہے۔

نئی دہلی:  سیاسی مصروفیات اور عوامی خدمت کی ذمہ داریوں کے درمیان روحانیت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سروجنی نگر سے رکن اسمبلی ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے حال ہی میں متھرا کا روحانی دورہ کیا۔ انہوں نے اپنے بڑے بھائی رامیشور سنگھ کے ساتھ عالمی شہرت یافتہ شری بانکے بہاری مندر میں حاضری دی اور بھگوان بانکے بہاری کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔متھرا کے روح پرور ماحول میں دونوں بھائیوں نے بھکتی کے جذبے کے ساتھ دربار میں ماتھا ٹیکا اور سروجنی نگر کے عوام کے لیے پرارتھنا کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے کہا کہ بانکے بہاری کے دربار میں جو سکون ملتا ہے، اسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے اس دورے کو محض مذہبی  یاترانہیں بلکہ زندگی کو نئی توانائی دینے والا تجربہ قرار دیا۔

 ڈاکٹر راجیشور سنگھ  نے بتایا کہ مندر میں پوجا ارچنا کے دوران انہوں نے اپنے سروجنی نگر اسمبلی حلقے کے عوام کو اپنا خاندان قرار دیتے ہوئے ان کی خوشحالی، صحت اور ترقی کے لیے پرارتھناکی۔ ڈاکٹر راجیشور سنگھ کے چہرے پر نظر آنے والی عقیدت اور اطمینان اس بات کی عکاسی کر رہے تھے کہ سیاست میں سرگرم ہونے کے باوجود ان کے دل میں روحانیت اور عوامی خدمت کو اولین مقام حاصل ہے۔ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے اپنے اس روحانی یاترا کی یادیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھی شیئر کیں۔ انہوں نے لکھا کہ جب انسان اپنی زندگی میں بھکتی اور خدمت کو بنیاد بناتا ہے تو وہ صحیح راستے پر گامزن ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے حامیوں اور عوام سے اپیل کی کہ روزمرہ زندگی میں روحانیت کے لیے کچھ وقت ضرور نکالیں، کیونکہ یہی انسان کو ذہنی سکون اور حوصلہ فراہم کرتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rajeshwar Singh (@rajeshwarsingh.in)

انہوں نے مزید کہا کہ بھگوان کی کرپا انسان کو مشکل حالات میں ثابت قدم رہنے کی طاقت دیتی ہے اور دل میں عاجزی اور بے لوث خدمت کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔ ان کے مطابق عاجزی ایک ایسی خوبی ہے جو انسان کو سماج سے مضبوطی سے جوڑتی ہے اور خدمت کے جذبے کو فروغ دیتی ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے بھگوان شری کرشن اور رادھا کی تعلیمات کو اپنانے کا پیغام بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے تیز رفتار دور میں بھگوان کرشن کے اصول ہی انسان کو مثبت سوچ اور بہتر عمل کی طرف لے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روحانیت سے جڑنے سے انسان کو جو سکون اور ہمت ملتی ہے، وہی اسے زندگی کے بڑے مقاصد حاصل کرنے کی طاقت دیتی ہے۔ ڈاکٹر راجیشور سنگھ کا یہ یاترا نہ صرف ایک مذہبی یاتراتھی، بلکہ عوامی خدمت، عاجزی اور روحانیت کے امتزاج کی ایک خوبصورت مثال بھی بن کر سامنے آئی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read