قومی کمیشن برائے خواتین یعنی این سی ڈبلیونے خواتین کو بااختیار بنانے، سماجی تبدیلی کو فروغ دینے اور ان کی تاریخی شراکت کو عزت دینے کے لیے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تین اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔جس میں پہلا فیصلہ9 ریاستوں میں پری میریٹل کاونسلنگ سینٹر شروع کرنے کی پہل سے متعلق ہے۔8 مارچ کو کمیشن9 ریاستوں میںPMC یعنی پری میریٹل کاونسلنگ سینٹر کا آغاز کرے گی۔ ان مراکز کے ذریعے شادی سے پہلے سماجی، ذہنی اور طرز عمل کے پہلوؤں پر رہنمائی فراہم کی جائے گی تاکہ نئے شادی شدہ جوڑے اور ان کے اہل خانہ بہتر سمجھ بوجھ اور ماہرانہ مدد حاصل کر سکیں۔
اس پہل پر بات کرتے ہوئے، قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن وجیا راہتکر نے کہاکہ مضبوط ازدواجی تعلقات باہمی افہام و تفہیم اور رابطے پر مبنی ہوتے ہیں۔ یہ مراکز نوجوانوں اور ان کے خاندانوں کو شادی کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کرنے کا موقع فراہم کریں گے، جس سے صحت مند اور زیادہ بہتر تعلقات پیدا ہوں گے۔
قانونی میدان میں خواتین وکلاء کو عزت دینا
قومی کمیشن برائے خواتین، آل انڈیا بار کونسل کے تعاون سے 7-8 مارچ کو چھتر پور میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کر رہی ہے، جس میں 1200 سے زیادہ خواتین وکلاء کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد خواتین کے کردار کو بااختیار بنانا اور عدالتی نظام میں ان کی شراکت کو تسلیم کرنا ہے۔میرا کھڈکر، نائب صدر، آل انڈیا بار کونسل نے کہاکہ خواتین وکلاء نظام انصاف میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ان کی شراکت انصاف کے نظام کو مزید منصفانہ اور موثر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ تقریب ان کی لگن اور طاقت کا جشن ہے۔
پارلیمنٹ میں خواتین آئین سازوں کے حوالے سے خصوصی نمائش
آج سے قومی کمیشن برائے خواتین پارلیمنٹ میں ایک خصوصی نمائش کا اہتمام کر رہی ہے جس میں 15 عظیم خواتین کی خدمات کو اجاگر کیا جا رہا ہے جنہوں نے ہندوستانی آئین کے مسودے میں کلیدی کردار ادا کیاہے۔ یہ نمائش نہ صرف ان کے تعاون کو خراج تحسین پیش کرے گی بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے تحریک کا ذریعہ بھی بنے گی۔خواتین کے قومی کمیشن کی چیئرپرسن وجیا رہاتکر نے کہاکہ خواتین ہندوستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،یہ اقدامات خواتین کو وہ مدد، شناخت اور وسائل فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتے ہیں جس کی وہ مستحق ہیں۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل کمیشن برائے خواتین کا یہ اقدام خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے حقوق اور کامیابیوں کا احترام کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


