نیفیو ریو پانچویں بار وزیر اعلیٰ بنے۔ (Image Source: ANI)
Neiphiu Rio Swearing In Ceremony: ناگالینڈ کی سیاست کے عظیم نیفیو ریو نے منگل (7 مارچ) کو ریاست کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ راجدھانی کوہیما میں منعقدہ تقریب میں گورنر لا گنیشن نے انہیں حلف دلایا۔ یہ پانچویں بار ہے جب نیفیو ریو ناگالینڈ کے وزیراعلیٰ بنے ہیں۔ حلف برداری تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما سمیت بی جے پی کے سینئرلیڈران موجود رہے۔
ناگالینڈ اسمبلی الیکشن 2023 میں ریاست کی نیشنل ڈیموکریٹک پروگریسیوپارٹی (این ڈی پی پی) اور بی جے پی اتحاد نے اکثریت حاصل کی تھی۔ این ڈی پی پی نے 40 اور 20 سیٹوں پر الیکشن لڑا تھا۔ الیکشن میں این ڈی پی پی اور بی جے پی نے بالترتیب 25 اور 12 سیٹیں جیتی تھیں۔
Neiphiu Rio sworn in as Chief Minister of Nagaland for the fifth time
PM Modi, Union Home Minister Amit Shah and Nagaland Governor La Ganesan, BJP President JP Nadda and Assam CM Himanta Biswa Sarma witness the oath-taking ceremony in Kohima pic.twitter.com/e9S2gohQoR
— ANI (@ANI) March 7, 2023
دو نائب وزرائے اعلیٰ نے لیا حلف
اتحاد میں شامل بی جے پی کو نائب وزیراعلیٰ کا عہدہ ملا ہے۔ بی جے پی کے یانتھنگو پیٹن نے نائب وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ بی جے پی قانون ساز پارٹی نے اپنے قومی ترجمان نلن کوہلی اور آبزرور رنجیت داس کی موجودگی میں اتفاق رائے سے یانتھنگو پیٹن کو اپنا لیڈر منتخب کیا تھا۔ میگھالیہ کی طرح ہی یہاں بھی دو نائب وزرائے اعلیٰ بنائے گئے ہیں۔ یانتھنگو پیٹن کے ساتھ ہی ٹی آر جیلیانگ نے بھی ریاست کے نائب وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔
-بھارت ایکسپریس