Bharat Express DD Free Dish

Rain, cloudbursts and landslides wreak havoc: ملک بھر میں بارش، بادل پھٹنے اور لینڈسلائڈ سے تباہی — جموں و کشمیر، ہماچل اور اروناچل پردیش میں قدرت کا قہر

جموں و کشمیر میں بارش کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، کٹرا میں لینڈ سلائیڈ سے 5 افراد ہلاک، ڈوڈہ میں بادل پھٹنے سے مکانات بہہ گئے، متعدد علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری

ملک بھر میں جاری بارش نے زبردست تباہی مچائی ہے۔ جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اروناچل پردیش میں بادل پھٹنے، سیلاب اور لینڈسلائڈ نے عام زندگی مفلوج کر دی ہے۔ سب سے تشویشناک صورتحال جموں و کشمیر کی ہے جہاں کئی شہروں میں پانی بھر جانے سے حالات بگڑ گئے ہیں۔ توی اور چناب جیسی بڑی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں اور متعدد مقامات پر پل لرز رہے ہیں۔

کٹرا میں بڑا حادثہ — یاترا روکی گئی

کٹرا میں ویشنو دیوی یاترا کے راستے پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 5 افراد کی موت اور 14 زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور یاترا کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔

ڈوڈہ میں بادل پھٹنے سے قیامت خیز مناظر

ڈوڈہ ضلع کے کھارا چراوہ علاقے میں بادل پھٹنے کے بعد پانی کے تیز ریلے نے کئی مکان بہا دیے۔ کم از کم 4 افراد ہلاک اور متعدد مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ خطرے کے پیش نظر سائرن بجائے جا رہے ہیں اور سیکورٹی اہلکار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔

دیگر اضلاع میں بھی تباہی کا سلسلہ

کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے پل بہہ گیا، اکھنور میں چناب دریا ابل پڑا، ادھم پور اور کٹھوعہ میں موسلا دھار بارش نے خطرناک صورتحال پیدا کر دی۔ گاڑی گڑھ میں پانی میں پھنسے لوگوں کو فوج نے ریسکیو کیا۔ این ایچ-44 پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک معطل ہے۔

اروناچل پردیش میں سڑکوں پر چٹانیں گر گئیں

توانگ ضلع میں بھاری لینڈسلائڈ کے بعد بڑی چٹانیں سڑک پر گرنے سے کئی گاڑیاں متاثر ہوئیں۔ بلی پارہ-چاریدوار-توانگ قومی شاہراہ کو صاف کرنے کا کام جاری ہے اور انتظامیہ نے لوگوں کو اس راستے پر سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

ہماچل پردیش میں بارش سے جانی و مالی نقصان

ہماچل پردیش میں بھی بارش اور زمینی تودے کھسکنے سے تباہی مچا دی ہے۔ اب تک 690 سڑکیں بند ہو چکی ہیں جبکہ 20 جون سے 25 اگست کے دوران بارش سے جڑے حادثات میں 156 افراد جاں بحق اور 38 لاپتہ ہو چکے ہیں۔ کئی ہوٹل اورعمارتیں پانی میں بہہ گئی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read