Bharat Express DD Free Dish

Fire incidents in Navi Mumbai: نوی ممبئی میں آتشزدگی کے الگ الگ واقعات میں ماں، بیٹی سمیت 6 افراد ہلاک

نوی ممبئی میں دیوالی کے موقع پر کاموٹھے اور واشی میں آتشزدگی کے دو الگ الگ واقعات میں چھ افراد جاں بحق  ہو گئے۔

ممبئی : نوی ممبئی میں دیوالی کی شب کاموٹھے کے امبے شردھا سوسائٹی میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی۔ تیسری منزل پر لگی یہ آگ تیزی سے پھیل گئی اور عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ یہ واقعہ منگل کی صبح 5 بجے پیش آیا۔اس حادثہ میں ایک خاتون اور اس کی بیٹی عمارت میں پھنس گئیں اور جان نہیں بچا نے کی راہ نہیں پا سکیں۔ فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں اور امدادی عملے کی فوری کارروائی کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا۔ دیگر اہل خانہ محفوظ رہے، لیکن اس واقعے نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔ پولیس دھماکے کی وجہ اور انخلاء میں ناکامی کی تحقیقات کر رہی ہے۔

واشی کے راہیجا ریذیڈنسی میں ایک اور آتشزدگی

نصف شب میں واشی کے راہیجا ریذیڈنسی میں ایک اور آتشزدگی کا واقعہ سامنے آیا۔ دسویں منزل سے شروع ہونے والی یہ آگ گیارہویں اور بارہویں منزل تک پھیل گئی۔ اس حادثے میں چار افراد ہلاک ہو گئے، جن میں دو خواتین، ایک مرد اور ایک چھ برس کی بچی شامل ہیں۔ دس افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ 40 فائر فائٹرز اور 8 فائر ٹینڈرز نے صبح 4 بجے تک آگ پر قابو پایا۔ یہ واقعہ بھی دیوالی کی خوشیوں کو غم میں تبدیل کر  گیا۔  دونوں واقعات کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔ یہ حادثات دیوالی کی خوشیوں میں غم کے پہاڑ بن کر آئے۔

چاروں ہلاک شدگان کی شناخت

موصولہ اطلاعات کے مطابق، آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ہو چکی ہے۔ اس حادثے میں 84 سالہ کملہ ہیرل جین، 44 سالہ سندر بالاکرشنن، 39 سالہ پوجا راجن اور 6 سالہ ویدیکا سندر بالاکرشنن جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی تقریباً 10 گاڑیاں موقع پر پہنچیں، لیکن آگ پر قابو پانے میں کافی مشقت کا سامنا کرنا پڑا۔ آتشزدگی کے باعث عمارت میں دھواں پھیل گیا، جس کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری پیش آئی، جنہیں فائر بریگیڈ نے ریسکیو کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read