Bharat Express DD Free Dish

Monsoon knocks in Jharkhand: جھارکھنڈ میں مانسون نے دی دستک، چار دن تک تیز بارش کا امکان، گرج چمک کا الرٹ جاری

رانچی کے موسمیاتی مرکز کے سائنسدان ابھیشیک آنند نے کہا کہ بارش کے دوران گرج چمک اور بجلی گرنے کا امکان بنا رہے گا۔ اس دوران لوگوں کو درختوں کے نیچے، بجلی کے کھمبوں کے ارد گرد، کھلے میدانوں یا کھیتوں میں جانے سے گریز کرنا ہوگا۔

مانسون خبر

رانچی: منگل کے روز جھارکھنڈ میں مانسون نے دستک دے دی۔ ریاست کے بیشتر حصوں میں بارش شروع ہوگئی ہے۔ اس بار مانسون پانچ دن تاخیر سے آیا ہے، عام طور پر اسے 12 جون تک پہنچ جانا چاہیے تھا۔ رانچی میں موسمیاتی مرکز نے ریاست کے مختلف حصوں میں 21 جون تک بارش کے حوالے سے ریڈ، اورنج اور یلو الرٹ جاری کیے ہیں۔

تمام اضلاع میں شروع ہو گئی ہے بارش

محکمہ کی طرف سے 17 جون کی شام کو جاری کردہ بلیٹن کے مطابق جنوب مغربی مانسون کے اثر سے تمام اضلاع میں بارش شروع ہو گئی ہے۔ گڑھوا، پلامو، چترا، لاتیہار، ہزاری باغ اور کوڈرما اضلاع کے کچھ باقی حصوں میں مانسون کی بارش ایک سے دو دن میں شروع ہو جائے گی۔ 18 جون کو دھنباد، دمکا، جامتاڑا، مشرقی سنگھ بھوم، سرائیکیلا کھرساواں، بوکارو اور رام گڑھ اضلاع میں کچھ مقامات پر بھاری بارش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

زراعت اور باغبانی کو پہنچ سکتا ہے نقصان

اس کے علاوہ19 جون کو رانچی، رام گڑھ، ہزاری باغ، بوکارو، کوڈرما اور گریڈیہ اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ موسمیاتی مرکز کے مطابق ان اضلاع کے میدانی علاقوں میں سیلاب جیسی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔ زراعت اور باغبانی کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ 19 جون کو کھنٹی، دیوگھر، دھنباد اور جامتاڑا اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہاں بھی کچھ مقامات پر تیز بارش ہوسکتی ہے۔

دھان کی بوائی کے لیے نرسریوں کی تیاری کا مشورہ

رانچی کے موسمیاتی مرکز کے سائنسدان ابھیشیک آنند نے کہا کہ بارش کے دوران گرج چمک اور بجلی گرنے کا امکان بنا رہے گا۔ اس دوران لوگوں کو درختوں کے نیچے، بجلی کے کھمبوں کے ارد گرد، کھلے میدانوں یا کھیتوں میں جانے سے گریز کرنا ہوگا۔ اس سال مانسون میں جھارکھنڈ میں معمول سے زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے بلیٹن میں کسانوں کو دھان کی بوائی کے لیے نرسریوں کی تیاری شروع کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read