Bharat Express DD Free Dish

Operation Shield: ’’آپریشن شیلڈ‘‘ کے تحت ملک کے کئی شہروں میں ماک ڈرل، وزارت داخلہ نے کی نگرانی

وزارت داخلہ نے ان مشقوں کی نگرانی کی، جس میں بلیک آؤٹ پروٹوکول، انخلاء کی نقلیں اور مربوط ہنگامی ردعمل کی جانچ شامل تھی۔

گجرات کے احمدآباد میں ماک ڈرل۔ (تصویر: اے این آئی)

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فوجی تنازعے کے ہفتوں بعد سرحدی علاقوں میں ہنگامی تیاریوں کو جانچنے کے لیے ملک گیر ’’آپریشن شیلڈ‘‘ کے حصے کے طور پر پاکستان کی سرحد سے متصل ریاستوں میں ہفتہ کو شہری دفاع کی مشقیں (ماک ڈرل) منعقد کی گئیں۔ یہ مشقیں مغربی سرحد سے متصل ریاستوں بشمول جموں و کشمیر، گجرات، پنجاب اور راجستھان میں منعقد کی گئیں۔ وزارت داخلہ نے ان مشقوں کی نگرانی کی، جس میں بلیک آؤٹ پروٹوکول، انخلاء کی نقلیں اور مربوط ہنگامی ردعمل کی جانچ شامل تھی۔

چنڈی گڑھ میں کی گئی ہنگامی صورت حال میں ہوم گارڈز کی نقل و حرکت کی مشق

اس دوران چندی گڑھ میں بلیک آؤٹ ڈرل، انخلاء کے حوالے سے ایک فرضی کال موصول ہونے اور اس پر ردعمل کے وقت کرنے اور ہنگامی حالات میں ہوم گارڈز کی نقل و حرکت جیسی مشقیں ہوئیں۔ چنڈی گڑھ کے ڈی نشانت یادو نے کہا ’’ہم نے یہاں دوسری سول ڈیفنس مشقیں کیں۔ ہم نے کچھ منظرناموں کا تصور کیا جس میں ہمیں چندی گڑھ ایئر فورس اسٹیشن سے ایک فرضی کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ کچھ لوگوں کو منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم نے 20 لوگوں کو سیکٹر 47 کے کمیونٹی سینٹر میں منتقل کیا۔ ہم نے اس کارروائی میں صرف ہوا وقت نوٹ کیا۔ ہم ایک ہنگامی صورتحال میں ہوم گارڈز کی نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے مشق بھی کر رہے ہیں۔‘‘

سری نگر کے لال چوک پر بلیک آؤٹ مشق

وہیں سری نگر میں ایک عمارت میں آگ لگنے کی صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے مشق کی گئی، جس میں ریسکیو آپریشنز اور آگ بجھانے کے طریقہ کار پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس کے علاوہ لال چوک پر 10 منٹ کا بلیک آؤٹ بھی کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر بلال محی الدین بھٹ نے کہا ’’ہم نے آپریشن شیلڈ کے تحت MHA کے رہنما خطوط کے مطابق ایک شہری دفاع کی مشق کی۔ مشق کا مقصد افرادی قوت، بنیادی ڈھانچے اور آلات کی تیاری کا جائزہ لینا تھا۔ مشق کے حصے کے طور پر ہم نے 10 منٹ کا بلیک آؤٹ بھی کیا۔‘‘

گجرات اور راجستھان میں بھی ماک ڈرل

اسی طرح کی ایک حفاظتی مشق امرتسر میں بلیک آؤٹ پروٹوکول کے ساتھ کی گئی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ مشق جنگ جیسے حالات کے دوران شہری دفاع کے محکموں کے تعاون کو یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ آپریشن شیلڈ کے حصے کے طور پر احمد آباد سمیت دیگر مقامات جیسے جے پور کے کھٹی پورہ علاقے، جموں و کشمیر کے اکھنور، ڈوڈا اور پونچھ میں بھی سیکورٹی مشقیں کی گئیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read