اتر پردیش کے آگرہ میں سوشل میڈیا پر ایک گمراہ کن ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے میں پولیس نے سخت کارروائی کی ہے۔ اس ویڈیو کے سلسلے میں دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، جن میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) بھی شامل ہے، پر شیئر کی گئی تھی۔
ویڈیو کی حقیقت
وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھولے بابا چھولے بھٹورے کی دکان عارف نامی شخص کی ہے، تاہم جب پولیس نے معاملے کی جانچ کی تو معلوم ہوا کہ یہ دکان دراصل وجے شکلا نامی شخص کی ہے، نہ کہ عارف کی۔ اس کے علاوہ یہ ویڈیو کئی ماہ پرانی تھی، جسے دوبارہ شیئر کر کے لوگوں میں غلط فہمی پھیلانے کی کوشش کی گئی۔
ملزمان کے نام
پولیس نے جن افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، ان میں صحافی انکور اگروال، شیوم دیکشت، سچن گپتا، گولڈی شریواستو، سچن اور دیگر شامل ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ویڈیو کو وائرل کر کے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے کی دفعات میں کیس
پولیس کے مطابق یہ مقدمہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے سے متعلق دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ یہ کیس تھانہ چھتّا میں درج ہوا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سے پہلے بھی ایسے کئی معاملات سامنے آ چکے ہیں جہاں کچھ شر پسند عناصر ماحول کو بگاڑنے اور ہندو مسلم کے درمیان دراڑ ڈالنے کے لیے اس قسم کی حرکات کو انجام دیتے رہتے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ اترپردیش کی پولیس اس معاملے کو کتنی سنجیدگی سے لیتی ہے تاکہ جن لوگوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں، وہ مستقبل میں ایسا نہ کریں۔ امید کی جانی چاہیے کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرکے ان پر نکیل کس دی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



