Bharat Express DD Free Dish

Mirzapur Train Accident: مرزا پور کے چنارریلوے اسٹیشن پربڑا حادثہ، ٹرین سے کٹ کرکئی لوگوں کی دردناک موت

یوپی کے مرزا پور ضلع میں ٹرین کے نیچے آنے سے تقریباً 5 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے معاملے کا نوٹس لے کر ہر ممکن مدد کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

اترپردیش کے مرزا پورضلع میں بدھ (5 نومبر) کوبڑا ٹرین حادثہ ہوا۔ یہاں چنارریلوے اسٹیشن پرایک ٹرین کے نیچے آنے سے تقریباً 5 لوگوں کی کٹ کرموت ہوگئی ہے۔ اس دردناک حادثے کا نوٹس وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لیا اورمہلوکین کے سوگوارخاندانوں سے تعزیت کا اظہارکیا۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کوفوری طورپرجائے حادثہ پر پہنچ کر راحت کام میں تیزی لانے کے احکامات دیئے ہیں۔ اس کے علاوہ، ایس ڈی آرایف اوراین ڈی آرایف کی ٹیموں کوموقع پرپہنچ کر فوراً راحت کام شروع کرنے کوکہا ہے اورزخمیوں کو مکمل علاج کے بھی احکامات دیئے ہیں۔ وزیراعلیٰ یوگی نے زخمیوں کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کی۔

ٹرین سے غلط سمت میں اترنے پر ہوا حادثہ

بتایا جا رہا ہے کہ لوگ ریلوے ٹریک پیدل پارکررہے تھے، جب اچانک کالکا-ہاؤڑہ ایکسپریس پٹری پرتیزی سے آگئی۔ ٹرین کے نیچے تقریباً 6 لوگ آگئے اوربری طرح کٹ گئے۔ وہاں موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ حادثے کا شکارہوئے لوگوں کے جسم کے چتھڑے اڑگئے۔

یہ تمام مسافرکارتک پورنیما اسنان کے لیے آئے تھے اورغلط سمت میں ٹرین سے اترنے کے بعد حادثے کا شکارہوگئے۔ جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری فورس تعینات ہے اوربچاؤاورراحت کاری کا کام جاری ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ چناراسٹیشن کے احاطے میں افراتفری کا ماحول بن گیا ہے۔

چنارٹرین حادثے پر آیا ریلوے کا بیان

ریلوے کے مطابق، آج (بدھ، 5 نومبر) کی صبح چوپن چنارپیسنجرٹرین سے کچھ لوگ مرزا پورکے چنارریلوے اسٹیشن پہنچے، لیکن مین گیٹ کے بجائے ٹرین کے دوسرے دروازے (گیٹ) سے دوسری لائن پراترگئے۔ تبھی کالکا-ہاؤڑہ ٹرین لائن پرآگئی اور لوگ اس کی چپیٹ میں آگئے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read