Bharat Express

Meghalaya Elections Results 2023: میگھالیہ میں پھنس گیا معاملہ، این پی پی کو سب سے زیادہ سیٹیں، لیکن حکومت سازی سے دور

Meghalaya Elections Results 2023: این پی پی کے اس کارکردگی کے بعد حامیوں نے وزیراعلیٰ کونراڈ سنگما کا استقبال کیا اور جشن منایا۔

میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما۔

Meghalaya Assembly Elections Results 2023: میگھالیہ اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے شروع ہوگئے ہیں۔ ابتدائی رجحانات میں کسی ایک ٹیم کو اکثریت ملتی ہوئی نظر نہیں آرہی ہے۔ میگھالیہ میں این پی پی سب سے بڑی پارٹی بن کرابھری ہے۔ نیشنل پیپلز پارٹی نے 8 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے اور اب تک 17 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ پارٹی کی اس کارکردگی کے بعد حامیوں نے وزیراعلیٰ کونراڈ سنگما کا استقبال کیا اور جشن منایا۔

میگھالیہ اسمبلی انتخابات سے متعلق ایگزٹ پولس میں خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ کوئی بھی جماعت اکثریت کے قریب نہیں پہنچ سکتا ہے۔ کم وبیش یہی صورتحال میگھالیہ میں ہے، جہاں 60 اسمبلی سیٹوں میں سے این پی پی نے 25 سیٹوں پر سبقت بنالی ہے جبکہ بی جے پی 4 سیٹوں پرآگے ہے۔ ٹی ایم سی 5 پرآگے ہے جبکہ دیگر 20 سیٹوں پرآگے ہے۔

این پی پی کو ووٹ دینے کے لئے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے میگھالیہ کے وزیراعلیٰ کونراڈ سنگما نے کہا ہے کہ پارٹی اب بھی اکثریت سے کچھ سیٹ دور ہے اور وہ آگے کا راستہ طے کرنے سے پہلے آخری نتائج کا انتظار کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا، ‘میں ہماری پارٹی کو ووٹ دینے کے لئے اپنی ریاست کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، ہمارے پاس اب بھی اکثریت سے کچھ سیٹیں کم ہیں، آخری نتائج آنے کے بعد ہی ہم کوئی فیصلہ کریں گے’۔ وزیراعلیٰ کونراڈ سنگما نے انے حریف بی جے پی کے برنارڈ مارک کو ہراکر جنوب ترا سیٹ پر 10,090  ووٹوں سے جیت درج کی ہے۔

وزیراعلیٰ کے بڑے بھائی اور تین بار کے این پی پی رکن اسمبلی جیمس پانگ سانگ کے سنگما کو دادینگرے انتخابی حلقے میں ترنمول کانگریس کی روپا ایم مارک نے محض 18 ووٹوں کے معمولی فرق سے ہرایا۔

27 فروری کو ہوئے تھے الیکشن

میگھالیہ میں 27 فروری کو اسمبلی انتخابات ہوئے تھے اور شمال مشرق کی ریاستوں میں 13 ووٹوں کی مراکز پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ واضح رہے کہ میگھالیہ میں 12 اضلاع میں ووٹنگ کے لئے 3419 بوتھ بنائے گئے تھے، جن میں 640 غیرمحفوظ اور 323 حساس کے زمرے میں تھے۔ یہاں پر21.6 لاکھ ووٹرہیں۔ اس بار کے میگھالیہ اسمبلی الیکشن میں کل 375 امیدواروں کی قسمت داؤں پر لگی ہے، جن میں 36 خواتین اور 339 مرد ہیں۔

  -بھارت ایکسپریس