Bharat Express DD Free Dish

Meeting of INDIA alliance:راہل گاندھی کی رہائش گاہ پر انڈیا الائنس کی میٹنگ،لیڈران کو دکھائے ووٹ چوری کے ثبوت،ایس آئی آر پر بھی ہوئی بات

بہار میں جلد اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں ،راہل-تیجسوی کا بہار میں رواں ماہ کے آخری ہفتے مشترکہ مارچ ہونے والا ہے۔ اس موقع پر انڈیا الائنس کے تمام بڑے لیڈر جمع ہو سکتے ہیں۔ تیجسوی یادو نے اس سلسلے میں آج تمام لیڈروں کو مدعو کیا ہے،تاکہ بہار میں انڈیا الائنس کی اگلی میٹنگ کی جاسکے۔

انڈیا الائنس کی میٹنگ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے گھر پر ہوئی۔ میٹنگ کے لیے راہل گاندھی کی رہائش گاہ پر مختلف پارٹیوں کے رہنما پہنچے ہوئے تھے۔ میٹنگ میں انڈیا الائنس کی 25 سیاسی جماعتوں کے تقریباً 50 لیڈروں نے شرکت کی۔ اس دوران اتحاد کے قائدین نے بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ اتحاد کے رہنماؤں نے نائب صدر کے انتخاب کے بارے میں بھی غوروخوض کیا۔

اس دوران راہل گاندھی نے ووٹر لسٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر پریزنٹیشن دی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ تمام پارٹیوں کو اس بارے میں چوکنا رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہر ریاست میں یہ کر رہی ہے۔ یہ اینٹی انکمبنسی کا انتظام کر رہا ہے۔ یہ جمہوریت کے لیے خطرناک ہے۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے خلاف مہم تیز کرنے کی حکمت عملی طے کی گئی۔

اگلی میٹنگ بہار میں ہو سکتی ہے

بہار میں جلد اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں ،راہل-تیجسوی کا بہار میں مشترکہ مارچ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ہوگا۔ اس موقع پر انڈیا الائنس کے تمام بڑے لیڈر جمع ہو سکتے ہیں۔ تیجسوی یادو نے اس سلسلے میں آج تمام لیڈروں کو مدعو کیا ہے،تاکہ بہار میں انڈیا الائنس کی اگلی میٹنگ کی جاسکے۔اس کے علاوہ تیجسوی یادو نے بہار ایس آئی آر کے عمل کے خلاف انڈیا الائنس کے دورے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ ممکن ہے کہ  اس ماہ کے اخیر میں انڈیا الائنس کی بہار میں میٹنگ منعقد ہو۔

آپ کو بتادیں کہ راہل گاندھی کی رہائش پر منعقدہ انڈیا الائنس کی اس میٹنگ اور عشائیہ میں سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی، ملکارجن کھرگے، ڈی راجہ، تروچی سیوا، ٹی آر بالو، شرد پوار، سپریا سولے ، فاروق عبداللہ ،اکھلیش یادو، ڈمپل یادو، رام گوپال یادو، ابھیشیک بنرجی، ادھو ٹھاکرے، رشمی ٹھاکرے، آدتیہ ٹھاکرے، کمل ہاسن، ہنومان بینیوال، محبوبہ مفتی، مکیش ساہنی اور تیجسوی یادو بھی موجود تھے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read