Bharat Express DD Free Dish

Maulana Umer Ahmed Ilyasi on Pakistan: مولانا عمیراحمد الیاسی نے پاکستان کی ’ناپاک‘ حرکتوں کی وجہ سے دکھایا آئینہ، دہشت گردوں کی نمازجنازہ نہیں ہوگی ادا

مولانا عمیراحمد الیاسی نے کہا کہ میں نے ایک اپیل کی تھی کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، اس لئے دہشت گردوں کی نماز جنازہ نہیں ادا کی جائے۔ انہوں نے وزیراعظم مودی کی تعریف کرتےہوئے کہا کہ جس طرح سے ہماری حکومت نے پاکستان کے خلاف کئی فیصلے کئے ہیں، وہ بہت اہم ہیں اور تھوڑا وقت لگے گا، لیکن سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک وزیراعظم مودی کے ساتھ کھڑا ہے۔

چیف امام آل انڈیا امام آرگنائزیشن مولانا عمیر احمد الیاسی۔ (فائل فوٹو)

چیف امام، آل انڈیا امام آرگنائزیشن ڈاکٹرمولانا عمیراحمد الیاسی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی مایوس کن حملہ تھا اور ہندوستان کی ’آتما‘ پرحملہ ہے۔ صرف 28 افراد کی جان نہیں گئی بلکہ 28 خاندان اجڑگئے۔ دہشت گردوں نے جس طرح سے مذہب کا نام پوچھ کردرندگی کی، وہ بہت شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہندوستان کی تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ مساجد سے یہ پیغام دیا تھا کہ سبھی اس کی مذمت کریں اوردہشت گردوں کے خلاف سخت آوازاٹھائیں۔ میری آواز پرتمام مسجدوں سے اس حملے کی مذمت کی گئی اورپاکستان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ مولانا عمیراحمد الیاسی نے کہا کہ ہمیں متحد ہوکرپاکستان کے خلاف کھڑا ہونا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ پاک مقبوضہ کشمیر کو ملک میں شامل کرلینا چاہئے۔

مولانا عمیراحمد الیاسی نے کہا کہ میں نے ایک اپیل کی تھی کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، اس لئے دہشت گردوں کی نماز جنازہ نہیں ادا کی جائے۔ انہوں نے وزیراعظم مودی کی تعریف کرتےہوئے کہا کہ جس طرح سے ہماری حکومت نے پاکستان کے خلاف کئی فیصلے کئے ہیں، وہ بہت اہم ہیں اورتھوڑا وقت لگے گا، لیکن سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک وزیراعظم مودی کے ساتھ کھڑا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read