Bharat Express DD Free Dish

Operation Sindoor: مسعود اظہر کے خاندان کے 14 افرادآپریشن سندور میں ہلاک،بیوی، بیٹا اور بھائی کے مارے جانے کی اطلاعات

اس آپریشن سندور کے تحت بہاولپور میں مولانا مسعود اظہر کے مدرسے پر چار میزائل داغے گئے ہیں۔ بڑی تعداد میں شعلے بھڑک اٹھے ہیں۔ اس  حملے میں مسعود اظہر کے خاندان  کے14 افراد کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

ہندوستانی فوج کے آپریشن سندور میں مسعود اظہر کے خاندان کے 14 افراد کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ اس میں مسعود کی بیوی، بیٹا اور بھائی بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بھارت کو انتہائی مطلوب دہشت گرد مسعود اظہر کا بھائی رؤف اظہر بھی مارا گیا ہے۔

آپ کو بتادیں کہ بہاولپور میں مسعود اظہر کا پورا خاندان رہتا ہے اور وہیں سی مسعود اظہر دہشت گردی کا نیٹ ورک بھی چلاتا تھا،یہاں مسعود اظہر کے کئی مدرسے بھی چل رہے تھے ،البتہ اس آپریشن سندور کے تحت بہاولپور میں مولانا مسعود اظہر کے مدرسے پر چار میزائل داغے گئے ہیں۔ بڑی تعداد میں شعلے بھڑک اٹھے ہیں۔ اس  حملے میں مسعود اظہر کے خاندان  کے14 افراد کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں ،بہاولپور میں لوگ صدمے میں ہیں۔ پورا مدرسہ تباہ ہو چکا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق  ہندوستان نے مسعود اظہر کے گھر پر حملہ کیا ہے جس میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ مسعود اظہر اس حملے میں مارا گیا ہے یا نہیں۔آپ کو بتادیں کہ ہندوستان کے سیکرٹری خارجہ  نے اس آپریشن سندور کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج بھارت نے اپنا حق استعمال کیا۔ ہم نے ناپ تول کر کارروائی کی ہے۔ ہم نے جواب دینے کا حق استعمال کیاہے۔ یہ کارروائی دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے ہدف کے ساتھ کی گئی ہے۔

سکریٹری خارجہ وکرم مسری نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملہ وحشیانہ تھا۔ دہشت گردوں نے معصوموں کو ان کے  اہل خانہ کے سامنے گولی مار دی تھی۔ حملہ آور ٹی آر ایف کا تعلق لشکر سے تھا۔ پاکستانی دہشت گردوں سے  پاکستان کے روابط بے نقاب ہوچکے ہیں۔ پاکستان دنیا بھر میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ کے طور پر شہرت حاصل کر چکا ہے۔ پاکستان دنیا کو گمراہ کر رہا ہے۔ وہ دہشت گردوں کے بارے میں جھوٹ بولتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read