Bharat Express DD Free Dish

Hindi boss beaten by MNS Workers: ’’میں مراٹھی ہوں، تمہاری نہیں میری چلے گی…‘‘ دیر سے آنے پر سوال پوچھنا پڑا مہنگا، ہندی بولنے والے باس کو ایم این ایس کارکنوں نے پیٹ ڈالا

نوی ممبئی میں مبینہ طور پر ہندی بولنے والے باس کی بے رحمی سے پٹائی کی گئی۔ یہ واقعہ 16 نومبر کا بتایا جا رہا ہے۔ تنازع اس وقت شروع ہوا جب باس نے ایک خاتون سے دفتر دیر سے آنے کی وجہ پوچھی۔

مہاراشٹر میں ایک بار پھر مراٹھی زبان اور شناخت کے نام پر تشدد کی خبر سامنے آئی ہے، جہاں ایک ہندی بولنے والے باس کو اس لیے پیٹا گیا کیونکہ اس نے مراٹھی بولنے والی اپنی خاتون ملازمہ سے دفتر دیر سے آنے کی وجہ پوچھ لی تھی۔یہ واقعہ مہاراشٹر کے نوی ممبئی کے واشی میں واقع راج ٹھاکرے کی پارٹی کے دفتر کا بتایا جا رہا ہے، جہاں مبینہ طور پر ہندی زبان بولنے والے باس کی بے رحمی سے پٹائی کی گئی۔ یہ واقعہ 16 نومبر کا ہے جس کی ویڈیو اب سامنے آئی ہے۔

’’میں مراٹھی ہوں یہاں میری چلے گی تمہاری نہیں‘‘

بتایا جا رہا ہے کہ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب باس نے خاتون سے دفتر دیر سے آنے کی وجہ پوچھی۔ اس پر خاتون نے مبینہ طور پر کہا کہ میں تو مراٹھی ہوں، یہ میرا مہاراشٹر ہے، یہاں تمہاری نہیں میری چلے گی۔

باس کی جم کر پٹائی

اس کے بعد خاتون نے یہ بات مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس )  کارکنان کو بتا دی۔ اطلاع ملنے کے بعد ایم این ایس کارکنوں نے خاتون کے باس رمیش شکلا کو واشی میں واقع ایم این ایس دفتر بلایا، جہاں اس کی بے رحمی سے پٹائی کی گئی۔ اس دوران خاتون ساتھی نے بھی اپنے باس کو پیٹا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایم این ایس کارکنوں نے رمیس شکلا سے معافی نامہ بھی لکھوایا۔

کچھ دن پہلے ایک نوجوان نے خودکشی کر لی تھی

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ چند دن پہلے ٹھانے کے ایک طالب علم نے لوکل ٹرین میں مراٹھی نہ بول پانے پر ہونے والی مارپیٹ کے بعد خودکشی کر لی تھی۔ متوفی ارنو خیر کے والد کے مطابق ان کا بیٹا بار بار کہہ رہا تھا کہ اس کے ساتھ بے رحمی سے مارپیٹ کی گئی۔ بتایا گیا کہ ارنو لوکل ٹرین میں سفر کر رہا تھا، جب اس نے سامنے کھڑے شخص سے ہندی میں کہا: بھائی پلیز آگے بڑھو مجھے دھکا لگ رہا ہے۔ اس کے بعد قریب کھڑے ایک گروپ کے ایک شخص نے اسے زور کا تھپڑ مارتے ہوئے کہا کہ تمہیں مراٹھی نہیں آتی کیا؟ تمہیں مراٹھی بولنے میں شرم آتی ہے؟ یہ کہتے ہوئے اس گروپ نے اس کے ساتھ جم کر مارپیٹ کی۔ارنو فرسٹ ایئر کا سائنس اسٹوڈنٹ تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read