Bharat Express DD Free Dish

MNS

پرشانت کشور نے کہا کہ راج ٹھاکرے کا اپنا کوئی واضح سیاسی موقف نہیں ہے۔ کبھی وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرنے لگتے ہیں تو اگلے ہی دن ان سے شکایت کرنے لگتے ہیں۔ کبھی کسی طرف ہو جاتے ہیں تو کبھی دوسری طرف۔

دنیش پُنڈے نے اپنے خط میں مطالبہ کیا تھا کہ جس طرح گنیش اتسو اور نوراتری کے دوران سمندروں اور تالابوں میں مورتیوں کے وسرجن کے حوالے سے پابندیاں اور ضوابط نافذ کیے جاتے ہیں، اسی طرح چھٹھ پوجا کے دوران بھی گِرگاؤں چوپاٹی اور بان گنگا تالاب میں کسی بھی قسم کے پوجا کے سامان یا دیگر اشیا کے وسرجن پر پابندی لگائی جائے۔

چھٹھ پوجا کے بہانے ممبئی اور مہاراشٹر میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کا بی جے پی پر الزام، مراٹھی برادری سے سیاسی تنازعات میں نہ الجھنے کی اپیل۔ راج ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی اپنے کام کی بنیاد پر انتخابات جیتنے کے بجائے مختلف گروہوں کے درمیان ٹکراؤ پیدا کرتی ہے۔

ممبئی میں راج ٹھاکرے کی ایم این ایس کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔ پارٹی 227 نشستوں میں سے صرف 5 پر ہی برتری حاصل کر سکی۔ جبکہ دیگر 22 شہروں میں پارٹی اپنا کھاتہ تک نہیں کھول پائی۔ اس کے برعکس بی جے پی اتحاد نے یکطرفہ برتری قائم کر لی۔

بی ایم سی الیکشن 2026 سے قبل ممبئی کی سیاست میں گرما گرمی بڑھ گئی ہے۔ کانگریس لیڈر اکھیلیش یادو نے شیوسینا (یو بی ٹی) کو دھوکے باز قرار دیتے ہوئے بی جے پی اور ایم این ایس پر شمالی ہند کے لوگوں کی توہین کا الزام عائد کیا ہے۔ اس بیان کے بعد انتخابی سیاسی مساوات بدلتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔

مہاراشٹر کی سیاست میں راج ٹھاکرے کی ایم این ایس کوبڑاجھٹکا لگ سکتا ہے۔ پرمود مہاجن کے بھائی اورایم این ایس لیڈرپرکاش مہاجن جلد ہی ایکناتھ شندے کی شیوشینا میں شامل ہوسکتے ہیں۔ جنوری میں یہاں بی ایم سی اور بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں، ایسے میں اگرایک تجربہ کارلیڈر پارٹی سے چلا جاتا ہے تو پارٹی کو سیاسی لحاظ سے بھاری نقصان ہوگا۔

بیس سالہ دشمنی کو ختم کرتے ہوئے اب ممبئی پر راج کرنے کے لیے دو بھائی ایک ہو گئے ہیں۔ بالا صاحب ٹھاکرے کی وراثت کو بچانے کے لیے ٹھاکرے برادران نے جو سیاسی داؤ کھیلا ہے، اس نے مخالفین کی نیند اُڑا دی ہے۔ اس اتحاد سے تین بڑے فائدے ہونے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

نوی ممبئی میں مبینہ طور پر ہندی بولنے والے باس کی بے رحمی سے پٹائی کی گئی۔ یہ واقعہ 16 نومبر کا بتایا جا رہا ہے۔ تنازع اس وقت شروع ہوا جب باس نے ایک خاتون سے دفتر دیر سے آنے کی وجہ پوچھی۔

ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے نے الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات عائد کیے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرا میں 96 لاکھ بوگس ووٹر ہیں۔

مہاراشٹر نو نرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے نے ہفتہ کے روز رائے گڑھ میں ڈانس بار کی بڑھتی ہوئی تعداد پر سخت تنقید کی۔ راج ٹھاکرے شیتکاری کامگار پارٹی کے سالانہ پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔