
اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے کئی ممالک نے سیکورٹی اسباب کی بنا پر اپنی ہوائی خدمات بند کر دی ہیں۔ ہندوستان سے بھی ان ممالک کے لیے ہوائی خدمات بند ہیں۔ نتیجہ یہ ہے کہ بیرون ملک میں موجود ہندوستانی شہری بڑی تعداد میں پھنس گئے ہیں۔ ان پھنسے ہوئے لوگوں میں جیسلمیر کے 3 ایسے لوگ بھی شامل ہیں، جو ہندوستان پہنچنا چاہتے ہیں لیکن جارجیا سے نکل نہیں پا رہے ہیں۔ اس گروپ نے حکومت ہند سے گزارش کی ہے کہ انھیں بہ حفاظت جارجیا سے نکال کر ہندوستان پہنچنے کی سبیل نکالی جائے۔
چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس ایسوسی ایشن کے 61 افراد جارجیا میں پھنسے
میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان سے جارجیا گئے چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس ایسو سی ایشن کے 61 راجستھانی شہری بھی اسرائیل-ایران جنگ کی وجہ سے جارجیا میں پھنس گئے ہیں۔ ان راجستھانی شہریوں میں بڑی تعداد میں چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ اور ان کے گھر والے شامل ہیں۔ یہ چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ جارجیا ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ اس کے لیے جیسلمیر کے سی اے بھاوِک بھاٹیا نے حکومت ہند کو ٹیگ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے۔ انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر خارجہ جئے شنکر سمیت کچھ دیگر ہینڈل کو ٹیگ کر انھیں وہاں سے بہ حفاظت باہر نکالنے کی گزارش کی ہے۔
سبھی کو 13 جون کو واپس ہندوستان لوٹنا تھا
راجستھان ٹیکس کنسلٹنٹ ایسو سی ایشن کے 61 لوگوں کی ٹیم اہل خانہ کے ساتھ 8 جون کو بذریعہ فلائٹ جئے پور سے جارجیا گئی تھی۔ وہاں جارجیا کے تبلیسی شہر میں ریزیڈنشیل ریفریشر کورس کا انعقاد تھا۔ اس میں سبھی سی اے اپنی فیملی کے ساتھ گئے تھے، جن میں 3 بچے بھی شامل ہں۔ سبھی کو 13 جون کو واپس ہندوستان لوٹنا تھا، لیکن ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہونے کی وجہ سے سبھی فلائٹس کینسل کر دی گئیں۔ نتیجۂ کار سبھی 61 راجستھانی جارجیا میں پھنس گئے ہیں۔
پھنسے ہوئے لوگوں کو ہندوستان لانے کا راستہ ہموار کیا جائے
جارجیا میں پھنسے کچھ لوگوں کے ہندوستان میں موجود رشتہ دار فکر میں مبتلا نظر آ رہے ہیں۔ انھوں نے بھی حکومت ہند سے گزارش کی ہے کہ جلد از جلد پھنسے ہوئے لوگوں کو ہندوستان لانے کا راستہ ہموار کیا جائے۔ یہ گروپ جمعہ کے روز جارجیا سے شارجہ ہوتے ہوئے ہندوستان لوٹنے والا تھا، لیکن فلائٹ کینسل ہونے سے وہ وہاں پھنس گئے۔ جیسلمیر کے سی اے بھاوِک بھاٹیا نے جارجیا سے ویڈیو بھیج کر حکومت ہند سے مدد طلب کی ہے۔ حالانکہ جارجیا میں جنگ جیسے حالات نہیں ہیں اور سبھی لوگ ہوٹلوں میں محفوظ ہیں، لیکن جنگ کے خوف سے سبھی لوگ جلد از جلد ہندوستان پہنچنا چاہتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔