بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور سینئر لیڈر منوج تیوار نے بدھ کے روز ٹرانسپورٹ، سیاحت اور ثقافت سے متعلق پارلیمانی قائمہ کمیٹی کے ایک طویل اور بھرپور اجلاس میں شرکت کی۔ جے ڈی یو ایم پی سنجے جھا کی سربراہی والی اس قائمہ کمیٹی کے اس اجلاس کا موضوع ’’شہری ہوا بازی کے شعبے میں حفاظت کا مجموعی جائزہ‘‘ تھا۔ بی جے پی منوج تیواری بھی اس قائمہ کمیٹی کے سرگرم رکن ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اجلاس کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے منوج تیواری نے لکھا کہ ’’قائمہ کمیٹی کا اجلاس آٹھ گھنٹے تک جاری رہا۔ پارلیمنٹ میں ٹرانسپورٹ، سیاحت اور ثقافت سے متعلق پارلیمانی قائمہ کمیٹی کے تاریخی اجلاس میں شرکت کی۔ شہری ہوا بازی میں حفاظت کو یقینی بنانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور یہ مودی حکومت کی قومی مفادات کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔‘‘
आठ घटे तक चली स्टैंडिंग कमिटी की मीटिंग
09/07/2025 को संसद में परिवहन, पर्यटन और संस्कृति से संबंधित संसदीय स्थायी समिति की ऐतिहासिक बैठक में भाग लिया।
नागरिक उड्डयन में सुरक्षा सुनिश्चित करना हम सभी की सामूहिक जिम्मेदारी है, और यह मोदी सरकार द्वारा राष्ट्रीय हितों की… pic.twitter.com/LKv4R4ExJp
— Manoj Tiwari (@ManojTiwariMP) July 11, 2025
آٹھ گھنٹے تک چلا اجلاس
آٹھ گھنٹے طویل اس اجلاس میں تقریباً 97 لوگ پینل کے سامنے پیش ہوئے، جن میں وزارت کے اعلیٰ افسران بشمول سکریٹری، اے اے آئی بی کے حکام، ہندوستان میں کام کرنے والی ایئر لائنز کے سی ای او، اڈانی اور جی ایم آر جیسے ہوائی اڈے کے آپریٹرز کے نمائندے اور سول ہیلی کاپٹر آپریٹرز کے نمائندے شامل ہیں۔ اس اجلاس میں خاص طور پر احمد آباد میں ہوئے جان لیوا طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پر توجہ دی گئی اور پینل کو اطلاع دی گئی ہے کہ یہ رپورٹ جلد سے جلد سامنے آ جائے گی۔
اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی نے سول ہیلی کاپٹر آپریشنز میں کمی جیسے دیگر مسائل کے علاوہ اوور لوڈڈ ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) سسٹم پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے اے ٹی سی میں عملے کی کمی پر بحث کی اور یہ بھی نشان دہی کہ ڈی جی سی اے میں بھی کئی آسامیاں خالی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




