Urdu Conclave 2026

Major plot foiled at Lucknow Airport: لکھنؤ ایئرپورٹ پر کسی بڑے گناہ کو انجام دینے والا مشتبہ ملزم مہیش کمار چوہان کے بیگ سے دیسی پستول برآمد، دبئی لے جانے کی سازش ناکام

لکھنؤ کے چودھری چرن سنگھ ایئرپورٹ پر سکیورٹی چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ ملزم مہیش کمار  کے بیگ سے غیر قانونی دیسی پستول برآمد ہوئی ہے۔ ملزم اسے دبئی لے جانے کی فراق میں تھا۔ پولیس نے مہیش کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے چودھری چرن سنگھ ایئرپورٹ پر اس وقت افرا تفری مچ گئی جب سکیورٹی چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ ملزم مہیش کمار کے بیگ سے دیسی پستول برآمد ہوئی۔ ملزم اسے چھپا کر دبئی لے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔پولیس کی مستیعدی سے کوئی  بڑی سازش ناکام ہو گئی ہے۔

جانچ میں سامنے آیا ہتھیار

ایئر انڈیا ایکسپریس کی فلائٹ آئی ایکس-193 سے دبئی جانے والے مسافر کے بیگ کی لیول-4 چیکنگ کے دوران ایم ایس ایف اہلکاروں کو ایک مشتبہ چیز نظر آئی۔ بیگ کھولنے پر اس میں 12 بور کی غیر قانونی دیسی پستول برآمد ہوئی۔

مسافر حراست میں

سکیورٹی اہلکاروں نے فوراً ملزم کو پکڑ لیا۔ اس کی شناخت ضلع گونڈا کے رہنے والے مہیش کمار چوہان کے طور پر ہوئی۔ بعد میں اسے سروجنی نگر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔

تحقیقات کے اہم سوالات

پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ پستول ملزم مہیش کمار کے پاس کیسے آیا اور وہ اسے دبئی کیوں لے جا رہا تھا۔ اس کے ساتھ یہ بھی تفتیش ہو رہی ہے کہ آیا اس معاملے میں کوئی بڑا گروہ یا دیگر افرادبھی  ملوث ہیں۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کا بیان

حکام نے کہا کہ سکیورٹی نظام مکمل طور پر چوکس ہے اور مسافروں کی کئی سطحوں پر جانچ کی جاتی ہے۔ اس واقعے نے ثابت کر دیا کہ سکیورٹی چیکنگ کتنی اہم ہے۔ فی الحال پولیس اس معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کر رہی ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ پولیس ملزم مہیش کمار   کے تار کسی بڑے دہشت گرد گروپ سے جڑنے ہونے کی بھی جانچ کرے گی یا  معمولی جانچ کرکے ملزم کو بری کر دیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read