Bharat Express DD Free Dish

Congress leader Rahul Gandhi: سونیا گاندھی اسپتال میں داخل،اینٹی بایوٹک سے علاج جاری، ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل نگرانی میں مصروف

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ایک جذباتی پوسٹ بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ انہوں نے اسپتال میں گزری رات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا، “گزشتہ رات میں اسپتال میں اپنی ماں کے کمرے میں ایک چھوٹے صوفے پر سو رہا تھا اور کسی بھی بیٹے کی طرح ان کی صحت کو لے کر بہت پریشان تھا۔

نئی دہلی :کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کی صحت سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔ دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں داخل سونیا گاندھی کو ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے اور آئندہ چند دنوں تک ان کا علاج جاری رہے گا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق سونیا گاندھی کو منگل (24 مارچ) کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر اجے سوروپ نے بتایا کہ ان کی حالت فی الحال مستحکم ہے اور ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل ان کی صحت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اسپتال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹروں کو پیٹ اور پیشاب کے انفیکشن کا شبہ ہے، جس کے لیے مزید جانچ کی جا رہی ہے۔ علاج کے طور پر انہیں اینٹی بایوٹک دی جا رہی ہے۔اسپتال کے بیان میں کہا گیا، “سونیا گاندھی کو 24 مارچ کی رات بخار کے باعث سر گنگا رام اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر اجے سوروپ کے مطابق انہیں سسٹمک انفیکشن کے لیے اینٹی بایوٹک علاج دیا جا رہا ہے اور ڈاکٹر ڈی ایس رانا، ڈاکٹر ایس ننڈی اور ڈاکٹر اروپ باسو کی نگرانی میں علاج جاری ہے۔”

جانئے سیسٹیمٹک  انفیکشن کیا ہے؟

سیسٹیمٹک انفیکشن اس حالت کو کہا جاتا ہے جب جسم کے کسی ایک حصے میں ہونے والا انفیکشن دوسرے اعضا کو بھی متاثر کرنے لگے۔ مثال کے طور پر سانس کے نظام یا پیشاب کے نظام میں انفیکشن ہو کر جسم کے دیگر حصوں تک پھیل جائے تو اسے سیسٹیمٹک انفیکشن کہا جاتا ہے۔ ایسے انفیکشن میں مریض کو بخار، کمزوری، تھکن، جسم میں درد اور دیگر پیچیدہ علامات محسوس ہو سکتی ہیں۔ اس لیے بروقت تشخیص اور مناسب علاج انتہائی ضروری ہوتا ہے۔

راہل گاندھی کی جذباتی پوسٹ وائرل

اس دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ایک جذباتی پوسٹ بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ انہوں نے اسپتال میں گزری رات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا، “گزشتہ رات میں اسپتال میں اپنی ماں کے کمرے میں ایک چھوٹے صوفے پر سو رہا تھا اور کسی بھی بیٹے کی طرح ان کی صحت کو لے کر بہت پریشان تھا۔ پوری رات مجھے صرف ایک چیز سے سکون ملا، وہ تھی کیرالہ کی ایک نرس، جو ہر گھنٹے میری ماں کا معائنہ کرنے آتی تھی۔”راہل گاندھی نے مزید لکھا، “صبح میں نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ رات میں سوتی ہیں یا پوری رات کام کرتی ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ میں پوری رات کام کرتی ہوں۔ جب دنیا سوتی ہے، تب کیرالہ کی خواتین نہ صرف کیرالہ بلکہ دہلی، پورے ملک اور دنیا بھر میں لوگوں کا سہارا بنتی ہیں۔ میرے لیے یہی کیرالہ کی اصل روح ہے۔”

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read