Bharat Express DD Free Dish

Nida Khan arrested by Police: مذہب تبدیلی اورجنسی استحصال کے الزام میں ندا خان گرفتار، ناسک معاملے میں آیا بڑا موڑ

ناسک کی ایک آئی ٹی کمپنی میں سامنے آئے جنسی استحصال اورمذہب تبدیلی معاملے میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ ملزمہ ندا خان کو گرفتارکرلیا ہے۔ ندا خان نے عبوری ضمانت کی عرضی داخل کی تھی، جسے عدالت نے خارج کردیا۔

مہاراشٹرکے ناسک میں تبدیلی مذہب معاملے میں پولیس نے بڑی کارروائی کی ہے، جہاں ٹی سی ایس مذہب تبدیلی معاملے کی ملزمہ ندا خان کوپولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔ ناسک پولیس نے چھترپتی سنبھاجی نگرسے ندا خان کوگرفتارکیا، جسے آج ناسک کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ آپ کوبتا دیں کہ ندا خان دیولالی کیمپ پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آرنمبر156/26 کی ملزمہ تھی۔ ناسک پولیس نے ملزم ندا خان کوحراست میں لے لیا ہے اورمزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

کئی دنوں سے فرارتھی ندا خان

دراصل، ندا خان کی عبوری ضمانت عرضی خارج کئے جانے کے بعد پولیس نے گرفتاری کی کارروائی کی۔ ندا خان پرآئی ٹی کمپنی میں خواتین کے ساتھ جنسی استحصال، ان پرذہنی اذیت اور تبدیلی مذہب کے لیے دباؤڈالنے جیسے الزامات ہیں۔ پولیس نے اس کیس میں 6 ملزمان کوگرفتارکیا تھا، لیکن ندا خان کئی دنوں سے فرارتھیں اورپولیس کی کئی ٹیمیں اس کی تلاش میں تھیں۔ اب پولیس ان سے پوچھ گچھ کرکے مزید کارروائی کرے گی۔

ٹی سی ایس نے جاری کیا تھا بیان

آپ کوبتا دیں کہ اس سے پہلے ناسک کی عدالت نے مبینہ طورپرجنسی استحصال، جبراً تبدیلی مذہب معاملے میں ٹی سی ایس کی ملازم ندا خان کوعبوری ضمانت دینے سے انکارکردیا تھا۔ اس پورے معاملے پرٹی سی ایس نے بھی بیان جاری کیا تھا اورواضح کیا تھا کہ اس نے لمبے وقت سے کسی بھی طرح کے استحصال اورزورزبردستی کرنے کی پالیسی قطعی نہیں اپنائی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ اس کے ناسک واقع دفترمیں جنسی استحصال میں مبینہ طورپرشامل ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

آپ کوبتا دیں کہ کچھ ہی وقت پہلے مہاراشٹرکے ناسک میں ٹی سی ایس کمپنی میں مذہب تبدیلی کی بات سامنے آئی تھی، جس کے بعد پوری ریاست میں ہنگامہ مچ گیا تھا۔ پولیس نے اب تک اس معاملے میں سات ملزمین کوگرفتارکیا ہے۔ اس معاملے کی ملزمہ ندا خان گزشتہ 25 مارچ سے ہی فرارچل رہی تھیں۔ ندا خان کی تلاش کرنے کے لئے پولیس کی تین سے چارٹیمیں تعینات کی گئی تھیں۔ جانکاری کے مطابق، گرفتاری کے بعد آج جمعہ کے روزندا خان کوناسک کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read