ہفتہ (24 اگست) کو اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے بلائے گئے مہاراشٹر بند کو ایم وی اےیعنی مہا وکاس اگھاڑی نے منسوخ کر دیا ہے۔ دراصل، شیو سینا، یو بی ٹی، کانگریس اور شرد پوار کی پارٹی مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) نے بدلا پور کے اسکول میں دو لڑکیوں کے ساتھ جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے واقعہ کو لے کر ہفتہ کو مہاراشٹر بند کی کال دی تھی۔ اب بامبے ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ایم وی اے نے اسے واپس لے لیا ہے۔اس سلسلے میں پریس کانفرنس کے دوران ایم وی اے نے کہا کہ ہم نے کل جو بند بلایا تھا یہ بند ہندوستان کے آئین کے بنیادی حقوق کے دائرے میں تھا۔ تاہم بمبئی ہائی کورٹ نے بند کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔ وقت کی کمی وجہ سے سپریم کورٹ میں فوری اپیل ممکن نہیں ہے۔ اس لئے ہم بند واپس لے رہے ہیں۔البتہ ایم وی اے تمام اتحادی کل تمام حلقے میں چہروں پر کالی پٹیاں باندھ کر پرامن احتجاج کریں گے۔
Maharashtra Congress president Nana Patole says, “Honouring Bombay High Court judgement, all Congress leaders will protest in all Maharashtra district headquarters with black bands on their face/mouth from 11 AM to 12 noon against the cases of sexual harassment against women and… pic.twitter.com/eZY174TPHw
— ANI (@ANI) August 23, 2024
درحقیقت مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی کے حلیفوں کی طرف سے بلائے گئے بند کو لے کر وکیل اور عرضی گزار گنارتنا سداورتے نے عدالت سے اپیل کی تھی کہ یہ بند غیر قانونی ہے۔ اس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے حکم دیا کہ کوئی بھی سیاسی پارٹی بند کی کال نہیں دے سکتی اور اگر وہ ایسا کر رہی ہے تو ریاستی حکومت کو اس کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ اس فیصلے کے بعد شرد پوار نے بند واپس لے لیا۔
NCP-SCP chief Sharad Pawar tweets, “In the wake of the Badlapur incident, a statewide public shutdown was called for on 24 August 2024…This was an attempt to draw the government’s attention to this matter. This bandh was within the purview of the Fundamental Rights of the… pic.twitter.com/S9rt0UrM2x
— ANI (@ANI) August 23, 2024
اپوزیشن جماعتیں سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کریں گی
تاہم کل (ہفتہ 24 اگست) اپوزیشن جماعتیں سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کریں گی۔ جبکہ ناگپور میں کانگریس ایم ایل اے اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر وجے وڈیٹیوار اور ناگپور کانگریس لیڈر بدلاپور میں لڑکیوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف منہ پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کریں گے۔گویا عدالت کے فیصلے کے بعد مہاراشٹر کی اپوزیشن پارٹیاں اپنے احتجاج کے طریقے کو بدل رہی ہیں ۔ اب وہ مکمل مہاراشٹر بند کے بجائے کالی پٹیاں باندھ کر تھانہ در تھانہ اور حلقہ در حلقہ احتجاج کریں گے۔
بھارت ایکسپریس۔