لالو پرساد یادو نے اعلان کیا ہے کہ تیجسوی یادو ہی وزیراعلیٰ ہوں گے۔
لالو پرساد یادو کے خاندان کو لینڈ فار جاب کرپشن کیس میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اس معاملے میں داخل کی گئی حتمی چارج شیٹ کا نوٹس لیتے ہوئے راؤزایونیو کورٹ نے لالو یادو اور ان کے بیٹے اور بیٹی کو سمن بھیجا ہے۔راؤز ایونیو کورٹ نے سابق وزیر ریلوے لالو پرساد یادو، ان کی بیٹی ہیما یادو اور بیٹے تیج پرتاپ یادو سمیت کیس میں نامزد تمام ملزمان کو طلب کیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ سی بی آئی نے لالو یادو سمیت 78 لوگوں کے خلاف فائنل چارج شیٹ داخل کی تھی۔ اس بنیاد پر تمام ملزمان کو 11 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
الزام کیا ہے؟
لالو پرساد یادو پر 2004 سے 2009 کے درمیان ریلوے کے وزیر رہنے کے دوران ایک بڑا گھوٹالہ کرنے کا الزام ہے۔ ریلوے میں لوگوں کو نوکری دینے کے نام پر انہوں نے اپنے خاندان کے افراد کے نام زمین اور جائیدادیں منتقل کیں۔ زمین کے بدلے ممبئی، جبل پور، کولکاتہ، جے پور اور حاجی پور میں ریلوے زون میں نوکریاں دی گئیں۔ الزام ہے کہ ریلوے میں مختلف آسامیوں پر بھرتی کے عوض من پسند افراد کی زمینیں انتہائی کم قیمت پر لی گئیں یا تحفے کے طور پر منتقل کی گئیں۔
سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اس معاملے کی جانچ شروع کی تھی، جس میں لالو یادو، ان کے خاندان اور ان کے کچھ قریبی ساتھیوں کے خلاف دھوکہ دہی، بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ کئی سینئر افسران بھی اس تفتیش کی زد میں آئے۔ سی بی آئی نے کئی مقامات پر چھاپے مار کر ثبوت بھی اکٹھے کئے۔ جن 78 افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی تھی ان میں 30 اعلیٰ سرکاری افسران کے نام بھی شامل ہیں۔ اس میں ریلوے کے سینئر افسران کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



