Bharat Express DD Free Dish

Kerala Assembly Election Results 2026: کیرلا اسمبلی الیکشن میں جیتے 35 مسلم امیدوار، مسلم لیگ کا دبدبہ قائم

کیرلا اسمبلی الیکشن میں انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یوایم ایل) نے سب سے مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 میں سے 22 سیٹوں پرجیت درج کی۔ پیرامبرا سیٹ سے جیت حاصل کرنے والی ایڈوکیٹ فاطمہ تہلیہ آئی یوایم ایل کی پہلی خاتون رکن اسمبلی بنی ہیں، جو اس الیکشن کی بڑی حصولیابی رہی۔

کیرلا اسمبلی الیکشن 2026 کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔ 140 اسمبلی سیٹوں میں سے اس بارکل 35 مسلم اراکین اسمبلی منتخب کئے گئے ہیں۔ سال 2021 کے مقابلے یہ تعداد تین زیادہ ہے، تب 32 مسلم اراکین اسمبلی منتخب ہوکرایوان میں پہنچے تھے۔ اس الیکشن میں انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یوایم ایل) نے سب سے مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 میں سے 22 سیٹوں پرجیت درج کی۔ پیرامبرا سیٹ سے جیتی ایڈوکیٹ فاطمہ تہلیہ آئی یوایم ایل کی پہلی خاتون رکن اسمبلی بنی ہیں، جواس الیکشن کی بڑی حصولیابی رہی۔

دیگرپارٹیوں سے بھی منتخب ہوئے مسلم اراکین

انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یوایم ایل) کے علاوہ کانگریس کے 8 مسلم امیدواراس الیکشن میں کامیاب ہوئے ہیں، وہیں سی پی آئی ایم کے 4 اورسی پی آئی کے ایک مسلم رکن اسمبلی کوجیت ملی ہے۔ اس طرح سے مجموعی طورپر 35 مسلم اراکین اسمبلی کیرلا اسمبلی میں موجود رہیں گے۔

کانگریس کے 8، سی پی آئی (ایم) کے 4 اور سی پی آئی کے ایک مسلم امیدوارمنتخب

ایڈوکیٹ ٹی صدیقی (کل پیٹّا)، آریہ دان شوکت (نیلامبر)، کے پی نوشاد علی (پونانی)، انورسعادت (الوا)، محمد شیاس (کوچی)، ایڈوکیٹ شنیمول عثمان (ارور)، ایم ایم نصیر (چدیامنگلم) محمد سدھیراش ایس (وامن پورم) نے کامیابی حاصل کی ہے۔  وہیں سی پی آئی (ایم) کے پی اے محمد ریاض (بوپور)، پی ممی کٹی محمد (شورنور)، اے سی محی الدین (کننمکلم) اور این کے اکبر (گرووایور) سے جیت حاصل کی ہے جبکہ سی پی آئی کے محمد محسن (پٹّامبی) نے جیت حاصل کی ہے۔

آئی یوایم ایل کے 22 اراکین اسمبلی منتخب

انڈین یونین مسلم لیگ (کے 22 اراکین اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ ایم کے ایم اشرف (منجیشور)، کلّاترا ماہن عبدالقادرحاجی (کاسرگوڈ)، پرکّل عبداللہ (کٹّیاڈی)، ایڈوکیٹ فاطمہ تہلیہ (پیرامبرا)، ایڈوکیٹ فیضل بابو(کوجھی کوڈ ساوتھ)، ایم اے رزاق ماسٹر(کنن منگلم)، پی کے فیروز(کوڈوولّی)، سی کے قاسم (تھروومباڈی)، ٹی پی اشرف علی (کونڈوٹّی)، پی کے بشیر(ایرناڈ)، ایڈوکیٹ ایم رحمت اللہ (منجیری)، نجیب کنتھا پورم (پورنتھلمنا)، منجلم کجھی علی (منکڑا)، پی کے کنہالی کٹی محمد حاجی (ملپ پورم)، کے ایم شاذی (وینگارا)، ٹی وی ابراہیم (ولّیکنّو)، پی ایم اے سمیر(ترو رنگڑی)، پی کے نواز(تنور)، کروکولی محی الدین (ترور)، پروفیسرعابد حسین تھنگل (کوٹّکّلم)، این سمس الدین (منّارکّڑ) عبدالغفور(کالامسّسیری) کے نام شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read