جسٹس بی آر گَوئی ہوں گے ملک کے اگلے چیف جسٹس
نئی دہلی: جسٹس بھوشن رام کرشن گَوئی ملک کے اگلے چیف جسٹس ہوں گے۔ یہ جانکاری قانون و انصاف اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارجن رام میگھوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر دی۔
مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال نے اپنی X پوسٹ میں کہا، ’’آئین ہند کی طرف سے عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، سپریم کورٹ آف انڈیا کے جسٹس جج بھوشن رام کرشن گَوئی کو ہندوستان کا اگلا چیف جسٹس مقرر کیا جاتا ہے۔ ان کی تقرری 4 مئی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔‘‘
In exercise of the powers conferred by the Constitution of India, the President is pleased to appoint Shri Justice Bhushan Ramkrishna Gavai, Judge of the Supreme Court of India as the Chief Justice of India with effect from 14th May, 2025.
— Arjun Ram Meghwal (@arjunrammeghwal) April 29, 2025
جسٹس گوئی کی مدت کار چھ ماہ اور دس دن ہو گی اور وہ 23 نومبر 2025 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ وہ ملک کے دوسرے دلت چیف جسٹس ہوں گے۔ ان سے پہلے جسٹس کے جی بالاکرشنن اس عہدے پر فائز تھے۔
سپریم کورٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق جسٹس بھوشن رام کرشن گاوائی 24 نومبر 1960 کو مہاراشٹر کے امراوتی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 16 مارچ 1985 کو قانونی پیشے میں شمولیت اختیار کی اور ابتدائی طور پر آنجہانی راجہ ایس بھوسلے کے ساتھ کام کیا جو سابق ایڈووکیٹ جنرل اور ہائی کورٹ کے جج رہ چکے ہیں۔ 1987 سے 1990 تک، انہوں نے بمبئی ہائی کورٹ میں ایک آزاد وکیل کی حیثیت سے پریکٹس کی، اور اس کے بعد، بنیادی طور پر ناگپور بنچ کے سامنے مقدمات کی بحث کی۔
ان کی توجہ کا بنیادی شعبہ آئینی اور انتظامی قانون رہا ہے۔ وہ ناگپور میونسپل کارپوریشن، امراوتی میونسپل کارپوریشن اور امراوتی یونیورسٹی کے مستقل وکیل رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ خود مختار اداروں جیسے SICOM، DCVL اور ودربھ خطہ کی میونسپل کونسلوں کے لیے بھی باقاعدگی سے عدالت میں پیش ہوتے رہے۔ اگست 1992 سے جولائی 1993 تک، وہ ناگپور بنچ میں اسسٹنٹ گورنمنٹ پلیڈر اور ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر کے طور پر مقرر ہوئے۔ اس کے بعد 17 جنوری 2000 کو انہیں پبلک پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا۔
وہ 14 نومبر 2003 کو بمبئی ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج بنے اور 12 نومبر 2005 کو مستقل جج کے عہدے پر فائز ہوئے۔ انہوں نے ممبئی میں پرنسپل بنچ کے ساتھ ساتھ ناگپور، اورنگ آباد اور پنجی میں مختلف قسم کے مقدمات کی صدارت کی۔ 24 مئی 2019 کو انہیں سپریم کورٹ آف انڈیا کا جج مقرر کیا گیا۔
اپنے چھ سال کے دور میں جسٹس گوئی تقریباً 700 بنچوں کا حصہ رہے ہیں جس میں انہوں نے آئینی، انتظامی، سول، فوجداری، تجارتی، ماحولیاتی اور تعلیمی معاملات پر کام کیا۔ انہوں نے کئی اہم فیصلے دیے ہیں جن میں آئینی بنچ کے کئی تاریخی فیصلے بھی شامل ہیں جن کا تعلق شہریوں کے بنیادی حقوق اور انسانی حقوق کے تحفظ سے ہے۔
جسٹس گَوئی نے اولانبٹار (منگولیا)، نیویارک (یو ایس اے)، کارڈف (برطانیہ) اور نیروبی (کینیا) جیسے شہروں میں بین الاقوامی کانفرنسوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی اور ہارورڈ یونیورسٹی سمیت مختلف معتبر اداروں میں آئینی اور ماحولیاتی موضوعات پر لیکچرز بھی دیے ہیں۔ وہ 23 نومبر 2025 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



