Bharat Express DD Free Dish

JKSA thanks PM Modi: ایران سے کشمیری طلبا کی محفوظ واپسی کے لیے جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے ادا کیا وزیر اعظم مودی کا شکریہ

ایران میں کشیدہ حالات کے باعث طلبا شدید خوف اور ذہنی دباؤ میں مبتلا تھے، خاص طور پر تہران، شیراز، اصفہان، قم، تبریز، یزد اور اہواز جیسے شہروں میں پھنسے طلبا کے اہل خانہ دن رات پریشان رہے۔

جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (JKSA) نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو ایک خط لکھ کر ایران سے 1300 سے زیادہ کشمیری طلبا اور عوام کے بروقت اور محفوظ انخلاء پر دلی تشکر کا اظہار کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیر اعظم مودی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم، جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن، وادی بھر میں ہزاروں شکرگزار خاندانوں کی جانب سے آپ کا اور آپ کی حکومت کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان بگڑتی ہوئی صورت حال کے درمیان آپ نے بروقت، فیصلہ کن اور انسان دوست قدم اٹھاتے ہوئے 1300 سے زیادہ کشمیری طلبا اور عوام کا محفوظ انخلاء ممکن بنایا۔‘‘

 

ایران میں کشیدہ حالات کے باعث طلبا شدید خوف اور ذہنی دباؤ میں مبتلا تھے، خاص طور پر تہران، شیراز، اصفہان، قم، تبریز، یزد اور اہواز جیسے شہروں میں پھنسے طلبا کے اہل خانہ دن رات پریشان رہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ’’یہ طلبا انتہائی غیرمحفوظ اور ذہنی دباؤ کی حالت میں تھے۔ ان کی بحفاظت واپسی نے ان کے اہل خانہ کو سکون اور راحت فراہم کی ہے۔‘‘

وزارت خارجہ نے ہر قدم پر کی مدد: جے کے ایس اے

 

 

 

ایسوسی ایشن نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے نزدیک حملے میں دو کشمیری طلبا زخمی ہوئے، جس کے بعد انھیں فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ’’حملے کے بعد جب ہم نے وزارت خارجہ کو اطلاع دی تو فوری اقدامات کیے گئے اور تمام طلبا کو محفوظ علاقوں میں منتقل کر دیا گیا۔‘‘

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ جن طلبا کے پاسپورٹ کھو گئے تھے یا دیگر دستاویزی مسائل تھے، ان کی بھی مؤثر مدد کی گئی۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ ’’یہ صرف ایک انخلاء کا مشن نہیں تھا، بلکہ قومی فریضے اور ہمدردی پر مبنی ایک انسان دوست اقدام تھا جس نے ہر کشمیری گھرانے کو یہ پیغام دیا کہ ان کے بچوں کی زندگی قیمتی ہے اور حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔‘‘

 

 

 

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read