Bharat Express DD Free Dish

Manoj Sinha reviews rescue in Kishtwar: کشتواڑ میں تباہ کن فلیش فلڈز— لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا، فوری امداد کی ہدایت

جمعرات کو مچیل ماتا یاترا روٹ پر آنے والے کلاؤڈ برسٹ نے اچانک فلیش فلڈز کو جنم دیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 60 افراد جان کی بازی ہار گئے اور بڑے پیمانے پر تباہی مچی۔ وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے ایکس گریشیا امداد کا اعلان کیا

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کے روز کشتواڑ کے چشوتی علاقے میں آنے والے تباہ کن فلیش فلڈز کے بعد جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کا جائزہ لیا اور متاثرین تک فوری اور بلا تعطل ضروری اشیاء پہنچانے کی ہدایت دی۔ ایل جی سنہا نے کہا کہ سیلاب میں تباہ ہونے والے گھروں کی دوبارہ تعمیر یقینی بنائی جائے گی۔ منوج سنہا نے ایکس پر اپنے بیان میں لکھا: “سینئر افسران سے بات کی اور کشتواڑ کے چشوتی علاقے میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کا جائزہ لیا۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ فلیش فلڈز میں تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیر نو کی جائے گی۔ متاثرین کو فوری راحت اور ضروری اشیاء کی بلا رکاوٹ سپلائی یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔”

متاثرہ خاندانوں کے لیے مالی امداد کا اعلان

اسی دن وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کشتواڑ میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث آنے والے فلیش فلڈز میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے لیے 2 لاکھ روپے، شدید زخمیوں کے لیے 1 لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے کی ایکس گریشیا امداد کا اعلان کیا۔ مکمل طور پر تباہ شدہ مکانات کے لیے 1 لاکھ روپے۔ شدید متاثرہ مکانات کے لیے 50 ہزار روپے۔ جزوی متاثرہ مکانات کے لیے 25 ہزار روپے۔ یہ اعلان عمرعبداللہ کی متاثرہ علاقے کے دورے اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا: “وزیر اعلیٰ نے کشتواڑ کے کلاؤڈ برسٹ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے جانی نقصان اور مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔”

جمعرات کو مچیل ماتا یاترا روٹ پر آنے والے کلاؤڈ برسٹ نے اچانک فلیش فلڈز کو جنم دیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 60 افراد جان کی بازی ہار گئے اور بڑے پیمانے پر تباہی مچی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read