Bharat Express DD Free Dish

CM Vijayan labels Israel as Rowdy Nation: ’’طویل عرصے سے ظالم ملک کے طور پر جانا جاتا ہے اسرائیل… ایران پر فضائی حملہ قابل قبول نہیں..‘‘، سی ایم پنارائی وجین کا سخت ردعمل

اسرائیل نے جمعہ کی صبح ایران کے خلاف بڑے فضائی حملے کیے، جس سے خطے میں نمایاں طور پر کشیدگی بڑھ گئی اور طویل عرصے سے چلے آ رہے دو حریفوں کے درمیان وسیع تر تنازعے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ یہ حملے تہران کے جوہری پروگرام پر بڑھتے ہوئے خدشات اور اسرائیل کی قومی سلامتی کے لیے مبینہ خطرے کے درمیان ہوئے ہیں۔

کیرالہ کے وزیر اعلی نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔

ترواننت پورم: کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے جمعہ کے روز ایران میں اسرائیل کے فضائی حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ قابل قبول نہیں ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سی ایم وجین نے کہا، ’’اسرائیل طویل عرصے سے ایک ظالم ملک کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ سچ ہے اور سبھی کو پتہ ہے۔ انہیں لگتا ہے کہ وہ امریکہ کی حمایت سے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔‘‘

’’ہم نے جو سنا ہے وہ واقعی قابل نفرت ہے‘‘

وزیر اعلی پنارائی نے کہا، ’’ہم نے جو کچھ سنا ہے وہ واقعی قابل نفرت ہے۔ ایران پر حملہ قبول نہیں کیا جا سکتا۔ یہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے اور سبھی کو اس من مانی کارروائی کی مخالفت کرنی چاہیے۔‘‘

نیلمبور میں 19 جون کو ہونے والی ہے پولنگ

سی ایم وجین کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب نیلمبور اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے مہم چل رہی ہے، جہاں 19 جون کو پولنگ ہونے والی ہے۔ نیلمبور میں تقریباً 43 فیصد مسلمان رہتے ہیں اور یہ اکثریتی ہندو آبادی کے بہت قریب ہے۔ اسرائیل مخالف بیان سے ان لوگوں کو متاثر کرنے کی کوشش ہے، جو اسرائیل کی مخالفت کرتے ہیں

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران کے ایٹمی ٹھکانوں پر حملہ، آرمی چیف، آئی آر جی سی کمانڈر اور کئی ایٹمی سائنسدان ہلاک

2024 لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران، وجین کی قیادت میں بائیں بازو نے حماس پر اس کے حملے کو لے کر اسرائیل پر سخت تنقید کی تھی۔ جمعہ کے روز دیے گئے وزیر اعلیٰ وجین کے بیان کو اسرائیل میں کام کرنے والی کیرالہ کی ہزاروں نرسوں سے جوڑا جا رہا ہے۔ سی ایم وجین کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل یہ سب کچھ اس لیے کر رہا ہے کہ اسے امریکہ کی حمایت حاصل ہے، لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران پر اسرائیل کے حملے سے خود کو دور کرنے کی کوشش کی ہے۔

واشنگٹن اس حملے میں شامل نہیں: مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر مارکو روبیو نے کہا کہ واشنگٹن اس میں شامل نہیں ہے۔ روبیو نے کہا، ’’ہم ایران کے خلاف حملوں میں شامل نہیں ہیں۔ ہماری اولین ترجیح خطے میں امریکی افواج کی حفاظت ہے۔ اسرائیل نے ہمیں مشورہ دیا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ کارروائی ان کے اپنے دفاع کے لیے ضروری تھی۔‘‘

دو حریفوں کے درمیان وسیع تر تنازعے کا خدشہ

اسرائیل نے جمعہ کی صبح ایران کے خلاف بڑے فضائی حملے کیے، جس سے خطے میں نمایاں طور پر کشیدگی بڑھ گئی اور طویل عرصے سے چلے آ رہے دو حریفوں کے درمیان وسیع تر تنازعے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ یہ حملے تہران کے جوہری پروگرام پر بڑھتے ہوئے خدشات اور اسرائیل کی قومی سلامتی کے لیے مبینہ خطرے کے درمیان ہوئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read