Bharat Express

انڈیگو فلائٹ کے انجن میں لگی آگ

انڈیگو فلائٹ کے انجن میں لگی آگ

دہلی سے بنگلورو جانے والی انڈیگو کی فلائٹ کے انجن میں آگ لگنے کے بعد دہلی ہوائی اڈے پر ٹیک آف کرنے سے روک دیا گیا۔  فلائٹ میں 177 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے۔ دہلی سے بنگلورو جانے والی انڈیگو میں جمعہ کے روز اس کے ایک انجن میں آگ لگنے کے بعد دہلی ہوائی اڈے پر کھڑاکرنا پڑا۔ یہ طیارہ رن وے پر دوڑ چکا تھا اور اگلے چند سیکنڈ میں ٹیک آف کرنے والا تھا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ دہلی سے بنگلورو انڈیگو کی  6A-2131 نے اپنا ٹیک آف منسوخ کردیا۔

انڈیگو کے ترجمان نے کہا، “دہلی سے بنگلور جانے والی  6E-2131 کے ٹیک آف رول کے دوران ایک تکنیکی مسئلہ پیش آیا، جس کے فوراً بعد پائلٹ نے ٹیک آف کو روک دیا۔” تمام مسافر اور عملہ محفوظ ہیں اور  ان کے لیے متبادل طیارے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

ایئرلائن نے کہا کہ “ہم مسافروں کو ہونے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔” کچھ لوگوں نے اس واقعے کی ویڈیو پوسٹ کی۔ پرینکا کمار نے ٹویٹر پر واقعہ کی ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انجن میں آگ لگ گئی اور چنگاریاں نکلتی دکھائی دے رہی تھیں۔ انہوں نے کہا، Indigo 6E-2131  دہلی رن وے پر ڈراونا تجربہ! یہ ایک ٹیک آف ویڈیو ہونا چاہئے تھا لیکن ایسا ہوا نہیں بلکہ کچھ اور ہی منظر دیکھنے کو ملا۔

اہلکار نے بتایا- رات 10.08 بجے، آئی جی آئی اے کنٹرول روم کو سی آئی ایس ایف کنٹرول روم سے دہلی سے بنگلور جانے والی  نمبر 6E-2131 کے انجن میں آگ لگنے کے بارے میں کال موصول ہوئی۔ طیارے نے ٹیک آف کے لیے رن وے پر ابھی آنا شروع کیا تھا۔ اسی وقت  اسے روک دیا گیا۔ اور تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔