Bharat Express DD Free Dish

Indian Navy: آپریشن سندور میں ہندوستانی بحریہ نے کیا اپنی طاقت کا مظاہرہ، وائس ایڈمرل اے این پرمود نے دیا واضح پیغام

آپریشن سندور کے دوران ہندوستانی بحریہ کے کیریئر بیٹل گروپ نے کثیر سطحی فضائی دفاعی نظام کے ذریعے دشمنوں کو کئی سو کلومیٹر دور سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔

ہندوستانی بحریہ آج ایک ایسی باصلاحیت فوج بن چکی ہے جو بیک وقت زمین، ہوااور پانی کی سطح کے نیچے سے آنے والے خطرات سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ جدید سینسرز اور جنگی انتظامی نظام کے تعاون سے بحریہ مسلسل نگرانی، شناخت اور میری ٹائم ڈومین میں خطرات کی جلد از جلد نشان دہی کے نظام کو مزید مضبوط بنا رہی ہے۔

آپریشن سندور کے دوران ہندوستانی بحریہ کے کیریئر بیٹل گروپ نے کثیر سطحی فضائی دفاعی نظام کے ذریعے دشمنوں کو کئی سو کلومیٹر دور سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔ وہیں MiG-29K لڑاکا طیارے اور ایئر بورن ارلی وارننگ ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی نے کسی بھی مشکوک یا دشمن کے طیارے کو کیریئر گروپ کے قریب آنے سے روکا۔

وائس ایڈمرل نے دیا واضح پیغام

وائس ایڈمرل اے این پرمود نے کہا ’’ہماری طاقتور بحریہ ہر خطرے کو پہچاننے اور اسے دور کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، چاہے وہ ڈرون ہو یا تیز رفتار میزائل۔‘‘ واضح رہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد آپریشن سندور کے تحت ہندوستانی بحریہ نے ایک حقیقی خطرے کے ماحول میں اپنے میزائل شکن اور طیارہ شکن دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ کیا۔

ہندوستانی کیریئر بیٹل گروپ نے اپنی جارحانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا اور آپریشنل علاقے میں بلامقابلہ تسلط برقرار رکھا۔وائس ایڈمرل اے این پرمود نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ’’ہندوستانی بحریہ سمندر میں کسی بھی خطرے کا پتہ لگانے، اسے روکنے اور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اگر ہم چاہیں تو کسی بھی وقت اور کہیں بھی درست حملے کر سکتے ہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read