بھارت میں ویتنام کے سفیر۔ (تصویر: اے این آئی)
بھارت میں ویتنام کے سفیر نوین تھان ہائی نے کہا ہے کہ بھارت اور ویتنام کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں ’’زبردست ترقی‘‘ ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم نے اپنی تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون میں اچھی پیش رفت دیکھی ہے۔‘‘ سفیر نے بھارت اور ویتنام کے درمیان مستحکم سیاسی تعلقات کو اس پیش رفت کی بنیاد قرار دیا۔
ویتنامی سفیر نے کہا کہ ’’ہم دونوں کے درمیان مضبوط سیاسی تعاون، روایتی دوستی اور جامع اسٹریٹجک شراکت داری ہے، جو بہت اچھی طرح ترقی کر رہی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید بتایا کہ وہ کولکاتہ میں بھارت چیمبر آف کامرس کے ساتھ ملاقات کر چکے ہیں تاکہ باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور تعاون کو مزید وسعت دی جا سکے۔ انھوں نے بتایا کہ ’’ہم بھارت کی سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔۔۔اور اس دورے میں تجارتی فروغ پر خاص بات ہوئی ہے۔‘‘
برکس کا شراکت دار ملک بنا ویتنام
دریں اثنا ویتنام کو BRICS کا شراکت دار ملک قرار دیا گیا ہے۔ BRICS کے 17ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر اسے دسویں شراکت دار ملک کے طور پر خوش آمدید کہا گیا۔ اس سے قبل انڈونیشیا کو مکمل رکن بنایا گیا، جب کہ دیگر نو ممالک بھی بطور پارٹنر شامل کیے گئے ہیں، جن میں بیلاروس، بولیویا، قازقستان، نائجیریا، ملیشیا، تھائی لینڈ، کیوبا، یوگانڈا اور ازبکستان شامل ہیں۔
پی ایم مودی نے کیا خوشی کا اظہار
اس توسیع پر ردعل عمل دیتے ہوئے ریو ڈی جنیرو میں سربراہی اجلاس کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’’BRICS کی وسعت ظاہر کرتی ہے کہ یہ وقت کے ساتھ خود کو ڈھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے… اب ہمیں اقوام متحدہ، WTO اور ترقیاتی بینکوں جیسے اداروں میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
