Bharat Express DD Free Dish

India-Vietnam Relations

ویتنام کے صدر اور وزیر اعظم نے  کشتی حادثے کے بعد الگ الگ تعزیتی پیغامات بھیجتے ہوئے بھارتی عوام اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے صدر  جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ویتنام کے فو کووک جزیرے کے قریب بھارتی سیاحوں کو لے جانے والی ایک کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 15 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

بھارت اور ویتنام نے باہمی اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اہم پیش رفت کرتے ہوئے 2030 تک دو طرفہ تجارت کو 25 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ یہ اعلان بدھ کے روز جاری مشترکہ بیان میں کیا گیا، جو وزیر اعظم نریندر مودی اور ویتنام کے صدر تو لام کے درمیان ہونے والی اعلیٰ سطحی ملاقات کے بعد سامنے آیا۔

صدر تو لام اپنے دورے کے دوران ممبئی بھی جائیں گے، جہاں وہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج میں بزنس فورم میں شرکت کریں گے اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ہندوستان اور ویتنام اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے 10 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔ ہندوستان اور ویتنام کے درمیان تاریخی، تہذیبی اور اقتصادی روابط پہلے ہی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں اور اس دورے سے توقع کی جا رہی ہے کہ یہ تعلقات مزید گہرے ہوں گے اور نئے شعبوں میں تعاون کے مواقع پیدا ہوں گے۔

بلومبرگ نے بتایا کہ یہ ملاقات اڈانی گروپ کی ویتنام کے ساتھ گہرے تعلقات کی عکاسی کرتی ہے اور ملک کی جاری معاشی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرنے کے اس کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔رپورٹ کے مطابق، اڈانی گروپ کی کمپنی اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل اکنامک زون لمیٹڈ کے ذریعے ویتنام میں پہلے سے موجودگی ہے۔

واضح رہےکہ یہ ملاقات اس تناظر میں اہم ہے کہ ویتنام، جو ایک کمیونسٹ ملک ہے، حال ہی میں نجی معیشت کو فروغ دینے کے لیے نئی پالیسیاں متعارف کروا رہا ہے، جو کہ 4 مئی 2025 کو ٹو لام کی زیر نگرانی منظور کی گئیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ وہ کولکاتہ میں بھارت چیمبر آف کامرس کے ساتھ ملاقات کر چکے ہیں تاکہ باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور تعاون کو مزید وسعت دی جا سکے۔

ہند-بحرالکاہل خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی حرکیات میں، ہندوستان کا براہموس میزائل سسٹم درستگی، طاقت اور شراکت داری کی علامت کے طور پر ابھرا ہے۔

سکریٹری (مشرق) سوربھ کمار نے آج ویتنام کے نیشنل باؤنڈری کمیشن کے وائس چیئرمین ترنک ڈک ہے سے ملاقات کی، جس میں دفاعی، تحفظ اور سمندری تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔