وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے ایس سی او سربراہی اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کرنے سے انکار کر دیاہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت اس اعلامیہ میں سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ بھی شامل کرنا چاہتا تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اہم بات یہ ہے کہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو ایک اور جھٹکا دیا۔ انہوں نے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات نہیں کی۔پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بہت بڑھ چکی ہے۔ بھارت دہشت گردی کا مسئلہ کئی بار عالمی پلیٹ فارم پر اٹھا چکا ہے۔ اب ایک بار پھر بھارت اس معاملے کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے مشترکہ بیان میں شامل کرنا چاہتا تھا لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے چوٹی کانفرنس میں پاکستان اور دہشت گردی کے معاملے پر شدید ردعمل دیا۔
#WATCH | Qingdao, China | “India’s zero tolerance for terrorism is manifest today through its actions. This includes our right to defend ourselves against terrorism. We have shown that epicentres of terrorism are no longer safe and we will not hesitate to target them, ” says… pic.twitter.com/KpSjfNqiuT
— ANI (@ANI) June 26, 2025
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مجرموں، مالی معاونین اور اسپانسرز کا احتساب ہونا چاہیے اور اس سے نمٹنے میں دوہرا معیار نہیں اپنایا جانا چاہیے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بعض ممالک سرحد پار دہشت گردی کو دہشت گردوں کو پناہ دینے کے لیے پالیسی ٹول کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
India refused to sign the joint declaration at SCO (Shanghai Cooperation Organisation).
India is not satisfied with the language of the joint document, there was no mention of the terrorist attack in Pahalgam, there was mention of the incidents that happened in Pakistan, so… pic.twitter.com/FIC9qjcMNM
— ANI (@ANI) June 26, 2025
راجناتھ سنگھ نے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہاکہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کا طریقہ ہندوستان میں لشکر طیبہ کے پچھلے دہشت گردانہ حملوں جیسا تھا۔ ہندوستان دہشت گردی کو ہر گز برداشت نہیں کرے گا۔ دہشت گردی سے نمٹنے میں دوہرے معیار کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔ ایس سی او کو ان ممالک پر تنقید کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرنی چاہئے جو اس خطرے سے نمٹنے میں دوہرا معیار اپناتے ہیں۔یاد رہے کہ بھارت نے آپریشن سندور کے ذریعے پہلگام دہشت گردانہ حملے کا بدلہ لیا تھا۔ اس کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بہت بڑھ گئی۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

