پی ایم مودی کی موجودگی میں ہندوستان اور مالدیپ نے جمعہ کے روز دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ (India-Maldives Free Trade Agreement – IMFTA) پر مذاکرات کے آغاز کا اعلان کیا۔ یہ اعلان مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے مالے میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
مالدیپ کے صدر معیزو نے کہا کہ ’’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت کا آغاز ہو رہا ہے، جو دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔‘‘ اس سے قبل پی ایم مودی اور صدر معیزو کے درمیان براہِ راست ملاقات اور وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات ہوئے جن میں تجارت، دفاع، اور بنیادی ڈھانچے جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا گیا۔ وہیں وزیرِ اعظم مودی ہفتے کے روز مالدیپ کے یومِ آزادی کی 60ویں تقریبات میں شرکت کریں گے۔
Held very fruitful discussions with President Muizzu. Maldives is at the core of our ‘Neighbourhood First’ and Mahasagar Vision. Our discussion covered several sectors, notably commercial and cultural linkages. We both agree that the India-Maldives friendship will always be… pic.twitter.com/wNlXkx3suz
— Narendra Modi (@narendramodi) July 25, 2025
اس دوران چار مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) اور تین معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جن میں 565 ملین امریکی ڈالر کے قرض کی حد (Line of Credit) بھی شامل ہے، جو مالدیپ حکومت کے مختلف ترجیحی منصوبوں میں استعمال ہو گی۔ اس موقع پر ہندوستان نے مالدیپ کو 4,850 کروڑ روپے کا قرض، سالانہ قرض ادائیگی میں نرمی اور مختلف ترقیاتی منصوبوں میں مدد فراہم کی، جن میں 3,300 سوشل ہاؤسنگ یونٹس کی حوالگی، عدّو شہر میں سڑک و نکاسی آب منصوبے کا افتتاح اور 6 ہائی امپیکٹ کمیونٹی پراجیکٹس شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ہندوستان نے مالدیپ کی وزارتِ دفاع کو 72 ہیوی وہیکلز اور دیگر آلات بھی فراہم کیے۔ دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


