Bharat Express DD Free Dish

India–Malaysia signals shift towards Technology-Led Growth: PHDCCI بھارت–ملیشیا شراکت داری میں ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کی سمت اشارہ: پی ایچ ڈی سی سی آئی

راجیو جونیجا نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں، مقامی کرنسی میں لین دین، ہنرمندی کی ترقی اور اختراع پر مبنی ترقی پر زور اس بات کی علامت ہے کہ دونوں ممالک دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا چاہتے ہیں

نئی دہلی: بھارت اور ملائیشیا کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری اب ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کی جانب بڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔ یہ بات پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرراجیو جونیجا نے کہی۔ ان کے مطابق بھارت–ملیشیا تعلقات مشترکہ جمہوری اقدار اور مضبوط عوامی روابط پر قائم ہیں، جو اس شراکت داری کو مزید مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

راجیو جونیجا نے کہا کہ اس تعاون سے کئی اہم شعبوں میں براہِ راست فوائد متوقع ہیں، جن میں سیمی کنڈکٹرزاورالیکٹرانکس مینوفیکچرنگ، قابلِ تجدید توانائی اور گرین ہائیڈروجن، ڈیجیٹل معیشت اور فن ٹیک، مصنوعی ذہانت، جدید مینوفیکچرنگ، صحت اور دواسازی، زرعی اجناس اور فوڈ پروسیسنگ، انفراسٹرکچر، لاجسٹکس، سیاحت اور ہاسپیٹیلٹی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹارٹ اپس، اسکل ڈیولپمنٹ، تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم اور اختراعی ماحولیاتی نظام میں تعاون دونوں ممالک کے لیے یکساں طور پر فائدہ مند ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں، مقامی کرنسی میں لین دین، ہنرمندی کی ترقی اور اختراع پر مبنی ترقی پر زور اس بات کی علامت ہے کہ دونوں ممالک دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا چاہتے ہیں، ۔پی ایچ ڈی سی سی آئی کے سی ای او اور سیکریٹری جنرل ڈاکٹر رنجیت مہتا نے کہا کہ بھارت اور ملائیشیا نے بین الاقوامی تجارت اور آسیان تعاون کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ان کے مطابق باہمی اعتماد، علاقائی استحکام اور پائیدار ترقی کے مشترکہ وژن پر مبنی یہ شراکت داری نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کے لیے مثبت نتائج لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read