Urdu Conclave 2026

India is performing better than other countries despite US-tariffs: امریکی ٹیرف کے بعد بھی دیگر ممالک سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ہندوستان

نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او آشیش کمار چوہان نے اتوار کو کہا کہ امریکہ کی طرف سے باہمی محصولات کے نفاذ کے بعد جاری عالمی غیر یقینی صورت حال کے باوجود ہندوستان دوسرے ممالک سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او آشیش کمار چوہان نے اتوار کو کہا کہ امریکہ کی طرف سے باہمی محصولات کے نفاذ کے بعد جاری عالمی غیر یقینی صورت حال کے باوجود ہندوستان دوسرے ممالک سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق انھوں نے کہا کہ آنے والے ہفتوں میں ایک مزید واضح تصویر سامنے آئے گی کیونکہ مذاکرات شروع ہوں گے اور ڈیوٹی کا ڈھانچہ مستحکم ہوگا۔

چوہان نے بتایا کہ امریکہ کی جانب سے نئی درآمدی محصولات عائد کیے جانے کے بعد ہندوستان کی اسٹاک مارکیٹ نے دیگر ممالک کے مقابلے میں لچک دکھائی ہے۔ انھوں نے کہا ’’دیگر ممالک کے مقابلے ہندوستان کی پوزیشن مضبوط دکھائی دے رہی ہے‘‘۔ انھوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اگرچہ کچھ کمپنیوں پر ممکنہ اثرات کے بارے میں الجھن ہے، لیکن توقع ہے کہ بات چیت کے بعد صورت حال مستحکم ہو جائے گی۔

چوہان نے کہا ’’ڈیوٹی کا ڈھانچہ مستحکم ہو جائے گا اور مجموعی صورت حال اگلے ایک یا دو ہفتوں میں واضح ہو جائے گی۔‘‘ چوہان نے اس سے قبل ہفتہ کی شام جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی تھی۔ واضح رہے کہ حالیہ امریکی ٹیرف نے گزشتہ ہفتے اہم ہندوستانی اسٹاک انڈیکس، سینسیکس اور نفٹی میں 2.5 فیصد سے زیادہ کمی کی ہے۔ نفٹی 50 ہفتہ کو 22,904.40 پر بند ہوا، جب کہ سینسیکس اپنی ہفتہ وار کم ترین سطح 75,364.69 پر بند ہوا۔ ہفتے کے دوران بی ایس ای سینسیکس 2,050.23 پوائنٹس یعنی 2.64 فیصد گر گیا، جب کہ این ایس ای نفٹی 614.8 پوائنٹس یعنی 2.61 فیصد گر گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read