مرکزی ہاؤسنگ اور اربن افیئرز کے وزیر منوہر لال نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعظم مودی کے وژن سے متاثر ہو کر، پی ایم ای-بس سروس، آر آر ٹی ایس اور میٹرو توسیع جیسی اہم پہلیں 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کے لیے پائیدار شہری تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کرتی رہیں گی۔
شہری ترقی صرف انفراسٹرکچر تک محدود نہیں
مرکزی وزیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ آج گروگرام میں 18ویں اربن موبلٹی انڈیا کانفرنس-کم-ایگزیبیشن 2025 کا افتتاح کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شہری ترقی صرف انفراسٹرکچر تک محدود نہیں بلکہ یہ ہر شہری کو باعزت زندگی فراہم کرنے سے بھی وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ٹرو موبلٹی کا مطلب تبدیلی ہے۔ یہ فورم ہماری مشترکہ وابستگیوں کی عکاسی کرتا ہے جو ایک درست سمت میں تبدیلی کی طرف بڑھ رہی ہیں۔‘‘
اربن موبلٹی انڈیا کے کردار کی ستائش
ہاؤسنگ اور اربن افیئرز کی وزارت کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق مرکزی وزیر نے افتتاحی تقریر میں بھارت کے موبلٹی ایکو سسٹم کو شکل دینے میں اربن موبلٹی انڈیا کے کردار کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 1100 کلومیٹر آپریشنل میٹرو نیٹ ورک کے ساتھ بھارت دنیا کا تیسرا سب سے بڑا میٹرو نیٹ ورک بن چکا ہے اور یہ جلد ہی دوسرے نمبر پر پہنچنے والا ہے۔
الیکٹرک بسیں سڑکوں پر اتاری جائیں گی
مرکزی وزیر منوہر لال نے اعلان کیا کہ چھوٹے شہروں میں 10,000 الیکٹرک بسیں سڑکوں پر اتاری جائیں گی، جن میں سے 100 ای-بسیں گروگرام میں چلائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو کے لیے’’لاسٹ مائل کنیکٹیوٹی‘‘ ایک بڑا چیلنج ہے اور وزارت ہر ممکن اصلاحات لانے کی کوشش کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) اپنی معاون کمپنی دہلی میٹرو انٹرنیشنل لمیٹڈ (ڈی ایم آئی ایل) کے ساتھ مل کر بھارت اور بیرون ملک کنسلٹنسی، تعمیر، ٹرنکی پروجیکٹس، مینجمنٹ سروسز، آپریشن اور مینٹیننس سے متعلق منصوبوں کے نفاذ کے لیے وزارت کی طرف سے نوڈل ایجنسی کے طور پر کام کرے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


