بھارت نے بحری شعبے میں گرین ٹیکنالوجی کی طرف تاریخی قدم بڑھاتے ہوئے بدھ کے روز ملک کے پہلے آل الیکٹرک ٹگ کی تعمیر کا آغاز کر دیا۔ مرکزی وزیر برائے پورٹس، شپنگ و واٹر ویز سرونند سونوال نے اسٹیل کٹنگ تقریب کا ورچوئل افتتاح کیا، جس کے ساتھ ہی بھارت کی گرین میری ٹائم مہم نے ایک اہم سنگِ میل عبور کیا۔ یہ ٹگ دیندایال پورٹ اتھارٹی (ڈی پی اے) کیلئے تیار کیا جا رہا ہے اور وزارت کے اہم پروگرام ‘گرین ٹگ ٹرانزیشن پروگرام’ کے تحت بنایا جا رہا ہے، جس کا مقصد بڑے بندرگاہوں پر کاربن اخراج کو نمایاں حد تک کم کرنا ہے۔
سونوال نے کہا کہ یہ پیش رفت بھارت کے بحری شعبے میں صاف توانائی کی جانب بڑھتے ہوئے عزم کی عکاسی کرتی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے پائیدار ترقی اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ انفراسٹرکچر کے وژن کو تقویت دیتی ہے۔ ان کے مطابق یہ منصوبہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارت نہ صرف جدید گرین ٹیکنالوجی اپنا رہا ہے بلکہ عالمی سطح پر ماحول دوست بحری صنعت کی تشکیل میں بھی فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
وزارت کے مطابق یہ ٹگ 60 ٹن بولاڑڈ پل کی صلاحیت رکھتا ہوگا، مکمل طور پر اخراج سے پاک ہوگا اور جدید الیکٹرک پروپلشن سسٹم سے لیس ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ٹگ مستقبل کے جہازوں کے ڈئزاین کے لیے ایک نیا معیار قائم کرے گا، جس سے بڑے بندرگاہوں میں اخراجات کم ہوں گے اور آپریشنل کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔
GTTP کا ہدف 2030 تک 50 گرین ٹگز کو بھارتی بحری نظام میں شامل کرنا ہے، جن میں سے 2024 سے 2027 کے پہلے مرحلے میں 16 ٹگز تیار کیے جائیں گے۔ ڈی پی اے، Paradeep، جے این پی اے اور وی او چدمبرنار پورٹ پر دو دو ٹگ تعینات کیے جائیں گے، جب کہ باقی آٹھ بڑی بندرگاہوں پر ایک ایک ٹگ شامل کیا جائے گا۔ چار بڑی بندرگاہیں—ڈی پی اے، وی پی اے، جے این پی اے اور VoCPAاس پروگرام کے تحت کام کے آرڈر پہلے ہی جاری کر چکی ہیں، جن میں ڈی پی اے ملک کی پہلی بندرگاہ ہے جہاں تعمیر کا عمل شروع ہوا۔
سونووال نے کہا کہ ڈی پی اے کی پیش رفت اس بات کی علامت ہے کہ بھارتی بندرگاہیں بتدریج صاف توانائی کے ماڈلز اپنا رہی ہیں اور گرین آپریشنز کی بنیاد مضبوط کر رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اٹریا شپ یارڈ میں اس ٹگ کی تعمیر نہ صرف گھریلو شپ بلڈنگ انڈسٹری کو مضبوط کرے گی ،بلکہ میک ان انڈیا مشن کو بھی تقویت دے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ بھارت کی گرین میری ٹائم ٹیکنالوجی میں کوششیں ایک مشترکہ قومی عزم کی نمائندگی کرتی ہیں۔ایک ایسا عزم جو ماحول دوست، جدید اور پائیدار بندرگاہی نظام کی تشکیل کی جانب بڑھ رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



