یوپی میں یوگی حکومت کا بجٹ پیش کیا جاچکا ہے حالانکہ اس بجٹ کے دوران زبان پر کافی گرما گرم بحث ہوئی ،یوگی آدتیہ ناتھ نے اردو کی مخالفت میں بہت آگے بڑھ گئے تو ہیں سماجوادی پارٹی کے ممبران اسمبل نے اردو کے سلسلے میں انہیں حقیقت سے روبرو کرانے کی کوشش کی۔ سماجوادی پارٹی کی طرف سے لیڈرآف اپوزیشن نے انگریزی زبان کو زبردستی تھوپنے کی مخالفت کی تھی جس پر حکمراں جماعت آگ بگولہ ہوگئی اور اردو کے خلاف بہت کچھ کہتی چلی گئی ۔اسی دوران سروجنی نگر سے بی جے پی کے ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے بجٹ پر اپنا خطاب انگریزی زبان میں دیا۔ عام طور پر یوپی اسمبلی میں انگریزی میں خطاب شاذ ونادر ہی دیکھنے کو ملتا ہے ،البتہ زبان کی لڑائی میں ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے نہ صرف انگریزی کو عالمی زبان بتائی بلکہ انہوں نے اسمبلی میں انگریزی میں بجٹ پر تقریر بھی کی اور ایسا کرنے والے وہ پہلے اورواحد ایم ایل اے رہے۔
A Historic & Visionary
Budget for Uttar Pradesh!Heartfelt congratulations to Hon. @myogiadityanath ji & Hon. @SureshKKhanna ji for presenting one of UP’s most progressive, inclusive, and growth-oriented budgets of ₹8.8 Lakh Cr. With a fiscal deficit at 2.97% and a growth rate… pic.twitter.com/O1YvDOl8Fa
— Rajeshwar Singh (@RajeshwarS73) February 24, 2025
واضح رہے کہ پیر کو اتر پردیش قانون ساز اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران سروجنی نگر کے ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ریاست کی تاریخ میں سب سے زیادہ جامع اور ترقی پر مبنی بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر خزانہ سریش کھنہ کی قیادت کی تعریف کی۔ انہوں نے 8.8 لاکھ کروڑ روپے کے بجٹ کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ بجٹ 79,000 کروڑ روپے کے ریونیو سرپلس اور 2.97 فیصد کے کنٹرولڈ مالیاتی خسارے کے ساتھ مالیاتی نظم و ضبط کی ایک بہترین مثال ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

