وزیراعظم نریندر مودی نے آج ’کرتویہ بھون‘ کے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد بھی ملک کا انتظامی نظام دہائیوں تک ان عمارتوں سے چلتا رہا جو برطانوی دور میں بنی تھیں، لیکن اب ’امرت کال‘ کی نئی عمارتیں ’وکست بھارت 2047‘ کی راہوں کو ہموار کریں گی۔
کرتویہ بھون صرف عمارت نہیں، قومی پالیسیوں کا مرکز
وزیر اعظم نے کہا کہ ’’کرتویہ پتھ، نیا پارلیمنٹ ہاؤس، نیا رکشا بھون، بھارت منڈپم، نیشنل وار میموریل، اور اب کرتویہ بھون — یہ سب محض عمارتیں نہیں بلکہ ’وکست بھارت‘ کی پالیسیوں کا مرکز بنیں گے۔ آنے والے وقت میں یہاں سے قوم کی سمت طے کی جائے گی۔‘‘
Speaking at the inauguration of Kartavya Bhavan, a state-of-the-art facility designed to enhance governance by bringing together multiple ministries and departments under one roof. https://t.co/FRsuapXkbb
— Narendra Modi (@narendramodi) August 6, 2025
’کرتویہ‘ نام کی علامتی اہمیت
انہوں نے کہا کہ ’’کرتویہ پتھ اور کرتویہ بھون جیسے نام ہماری جمہوریت اور آئین کی بنیادی اقدار کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہم نے بہت غور و فکر کے بعد اس عمارت کو ’کرتویہ بھون‘ کا نام دیا ہے۔‘‘
کرائے پر چلنے والے دفاتر سے نجات
وزیر اعظم نے بتایا کہ مختلف وزارتیں دہلی کے 50 سے زیادہ مقامات سے کام کر رہی تھیں، جن میں سے زیادہ تر عمارتیں کرائے پر تھیں۔ ’’ان عمارتوں کے حالات کام کرنے کے لیے مناسب نہیں تھے۔ مرکزی حکومت ہر سال تقریباً 1500 کروڑ روپے صرف کرائے پر خرچ کر رہی تھی۔ اب کئی کرتویہ بھون اور بھی تعمیر ہو رہے ہیں جو اس مسئلے کو حل کریں گے۔‘‘
وزارت داخلہ کی ایک صدی پرانی عمارت
انہوں نے بتایا کہ آزادی کے بعد بھی وزارت داخلہ جیسی اہم وزارت 100 سال پرانی عمارت سے کام کرتی رہی، جہاں بنیادی سہولتوں کی شدید کمی تھی — نہ مناسب روشنی، نہ ہوا، نہ جگہ۔
’کرتویہ بھون‘ عوامی خدمت کی علامت
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ عمارت صرف ایک انفرا اسٹرکچر نہیں، بلکہ عوامی خدمت کے عزم کی علامت ہے۔ ’’یہ عمارت پالیسیوں اور اسکیموں کی بروقت فراہمی میں مدد دے گی اور ترقی کی رفتار کو تیز کرے گی۔‘‘
कर्तव्य भवन के निर्माण में पर्यावरण संरक्षण का पूरा ध्यान रखा गया है, जिसके लिए हमारा देश संकल्पबद्ध है। आज इसके प्रांगण में एक पौधा लगाने का भी सुअवसर मिला। pic.twitter.com/kc8XsA2pZq
— Narendra Modi (@narendramodi) August 6, 2025
ماحولیاتی تحفظ پر بھی توجہ
انہوں نے بتایا کہ کرتویہ بھون کو ماحولیاتی تحفظ کے اصولوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے افتتاح کے موقع پر شجرکاری بھی کی۔
कर्तव्य भवन विकसित और आत्मनिर्भर भारत के निर्माण के लिए हमारी प्रतिबद्धता को दर्शाता है। इसे गढ़ने वाले हमारे श्रमयोगियों की अथक मेहनत और संकल्प-शक्ति का आज देश साक्षी बना है। उनसे संवाद कर अत्यंत प्रसन्नता हुई है। pic.twitter.com/xxf4WyBE5K
— Narendra Modi (@narendramodi) August 6, 2025
’شرم یوگیوں‘ کو سراہا
وزیر اعظم نے اس عمارت کو بنانے والے مزدوروں، ’شرم یوگیوں‘ کی محنت کی تعریف کی اور ان کے ساتھ ملاقات کے دوران خوشی کا اظہار کیا۔ کرتویہ بھون نہ صرف ایک نئی شروعات کی علامت ہے بلکہ ایک ایسے دور کی بنیاد بھی ہے جہاں جدید بھارت کے وژن کے مطابق پالیسی سازی، بہتر انتظام اور خود کفالت کی سمت میں اہم اقدامات کیے جائیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

