شعیب جامعی اور اسد الدین اویسی
نئی دہلی: ہندوستانی فوج کی جانب سے پاکستان کے خلاف کیے جانے والے ’آپریشن سندور‘ پر مسلسل ردعمل سامنے آرہا ہے۔ اس آپریشن کے ذریعے فوج نے پاکستان کو ایک مضبوط پیغام دیا ہے کہ ہندوستان کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔ اس فوجی کارروائی کے بعد جہاں ملک کے کچھ حصوں میں جشن کا ماحول ہے وہیں دیگر حصوں میں پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
’’مسلمانوں کو 15 منٹ کے لیے اقتدار دیا جائے‘‘
اس دوران آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) دہلی کے ریاستی صدر شعیب جامعی کا بیان سرخیوں میں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان کے مسلمانوں کو 15 منٹ کے لیے اقتدار دے دیا جائے تو ہم دکھائیں گے کہ پاکستان کو کیسے تباہ کیا جا سکتا ہے۔ ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
’’مسلمانوں نے ’دو قومی نظریہ‘ کو مسترد کیا‘‘
شعیب جامعی نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کے مسلمان پہلے ہی ’ٹو نیشن تھیوری‘ کو مسترد کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’ہم نے دو قومی نظریہ کو نہ صرف مسترد کیا بلکہ ملک کی تعمیر و ترقی میں بھی مضبوط کردار ادا کیا جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے آپریشن سندور کے لیے ہندوستانی ی فوج کی تعریف کی اور اس مشن سے متعلق معلومات کا اشتراک کرنے پر کرنل صوفیہ قریشی کی بھی تعریف کی۔
اسد الدین اویسی نے بھی آپریشن سندور کی تعریف کی
ادھر اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بھی آپریشن سندور کی تعریف کی ہے۔ حال ہی میں، ایک عوامی پلیٹ فارم سے، اویسی نے ’پاکستان مردہ باد‘ اور ’ہندوستان زندہ باد‘ کے نعرے لگا کر اپنی حب الوطنی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے اور ہر ہندوستانی کو دہشت گردی کے خلاف حکومت اور فوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
