Bharat Express DD Free Dish

IAF showcases night-ready airstrip on Ganga Expressway: بھارتی فضائیہ نے دن کے اُجالے کے بعد رات کے اندھیرے میں بھی نائٹ لینڈنگ شو کے ذریعے دکھایا اپنا دم

ایئر شو کے حصے کے طور پر، رات 9 بجے سے رات 10 بجے تک ایک خصوصی نائٹ لینڈنگ شو کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں ہندوستانی فضائیہ کی نائٹ آپریشن کی صلاحیتوں کو دکھایا گیا۔بیشتر ایئرکرافٹ نے رات میں بھی اپنی صلاحیت کا جوہر دکھایا۔

بھارتی فضائیہ نے شاہجہاں پور ضلع کی تحصیل جلال آباد کے تحت پیرو گاؤں کے قریب گنگا ایکسپریس وے پر ایک تاریخی اور عظیم الشان ایئر شو کا انعقاد کیا۔ شاہجہاں پور کی سرزمین پر پہلی بار ہندوستانی فضائیہ کے جدید ترین لڑاکا طیاروں نے پریکٹس پروازیں کیں اور اپنی جنگی صلاحیت اور آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کا براہ راست مظاہرہ کیا۔

تقریب کے دوران رافیل، سخوئی-30 MKI، MiG-29، Mirage-2000، Jaguar، AN-32، C-130J سپر ہرکولیس اور Mi-17 ہیلی کاپٹروں سمیت دیگر طیاروں کی طرف سے طاقتور فضائی نمائشیں کی گئیں۔ آسمان پر طیاروں کی گرج اور ان کی حکمت عملی نے وہاں موجود تماشائیوں کو مسحور کر دیا۔ کمنٹری کے ذریعے طیارے کے کردار اور تکنیکی خصوصیات کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔پروگرام میں ضلع کے مختلف سکولوں کے بچے اور آس پاس کے دیہات کے شہری بڑی تعداد میں موجود تھے۔ پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر منعقد ہونے والی فضائیہ کی مشق کو دیکھ کر تماشائی فخر اور جوش سے بھر گئے۔

غور طلب ہے کہ میرٹھ سے پریاگ راج تک 594 کلومیٹر طویل گنگا ایکسپریس وے کے تعمیری کام کا آخری مرحلہ چل رہا ہے۔ اس ایکسپریس وے پر واقع 3.5 کلومیٹر طویل رن وے کو خصوصی طور پر ایئر فورس کے طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ بیلٹ قومی سلامتی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے نقطہ نظر سے بہت اہم ہے۔

نائٹ لینڈنگ شو کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ایئر شو کے حصے کے طور پر، رات 9 بجے سے رات 10 بجے تک ایک خصوصی نائٹ لینڈنگ شو کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں ہندوستانی فضائیہ کی نائٹ آپریشن کی صلاحیتوں کو دکھایا گیا۔بیشتر ایئرکرافٹ نے رات میں بھی اپنی صلاحیت کا جوہر دکھایا ،البتہ رات کے وقت عوامی ہجوم کم تھا۔البتہ نائٹ ایئرشو بھی دیکھنے کا فی دلچسپ تھا۔لینڈنگ کی آواز سے رات کے اندھیرے میں جوش اور فخر کی روشنی بلند ہوتی دکھائی دے رہی تھی۔آپ کو بتادیں کہ حکومت کا مقصد نومبر 2025 تک گنگا ایکسپریس وے کو قوم کے نام وقف کرنا ہے۔ اس سے نہ صرف ریاست کی اقتصادی اور جغرافیائی ترقی میں تیزی آئے گی بلکہ قومی سلامتی کے میدان میں بھی یہ ایک تاریخی کامیابی کے طور پر قائم ہوگی۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read