Bharat Express DD Free Dish

HM Amit Shah: وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات اور مہاراشٹر کے یوم تاسیس پر دہلی میں منعقدہ تقریب سے کیا خطاب، کہا-ہم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے

آج دہلی کے اسِتا پارک میں گجرات اور مہاراشٹر کا یوم تاسیس سادگی اور وقار کے ساتھ منایا گیا۔ پہلگام میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کی وجہ سے یہ تقریب زیادہ دھوم دھام سے منعقد نہیں کی گئی۔

آج دہلی کے اسِتا پارک میں گجرات اور مہاراشٹر کا یوم تاسیس سادگی اور وقار کے ساتھ منایا گیا۔ پہلگام میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کی وجہ سے یہ تقریب زیادہ دھوم دھام سے منعقد نہیں کی گئی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے لیے ذمہ دار ’’ہر شخص کو چن چن کر جواب دیا جائے گا‘‘۔

حکومت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی: امت شاہ

وزیر داخلہ امت شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نریندر مودی کی حکومت ہے جو ملک کے ایک ایک انچ سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ یوم تاسیس سادگی سے منایا جا رہا ہے لیکن یہ تقریب حب الوطنی اور ترقی کے جذبے سے بھرپور ہے۔

امت شاہ نے کی دہلی میں جاری تبدیلیوں کی تعریف

اس دوران امت شاہ نے لیفٹیننٹ گورنر ونے سکسینہ کے ذریعہ دہلی میں صفائی ستھرائی اور ترقیاتی کاموں کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ دہلی میں جہاں پہلے صرف کچرے کے ڈھیر نظر آتے تھے، اب بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ اس دوران وزیر داخلہ نے جمنا کو صاف کرنے اور گجرات کی طرز پر ریور فرنٹ بنانے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا۔

مہاراشٹر اور گجرات سے ہے میرا ذاتی تعلق: امت شاہ

مہاراشٹر اور گجرات سے اپنی ذاتی وابستی پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے بتایا کہ مہاراشٹر ان کی جنم بھومی ہے اور گجرات ان کی کرم بھومی۔ انھوں نے کہا کہ ان دونوں ریاستوں نے نہ صرف ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے بلکہ ایک اور متحد ہندوستان کے احساس کو بھی نہایت مضبوط کیا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے مزید کہا کہ دونوں ریاستیں 2047 کے ترقیاتی ایجنڈے پر بھی کام کر رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ ملک کی پہلی بلٹ ٹرین گجرات اور مہاراشٹر کے درمیان چلے گی جس کی وجہ سے یہ دونوں ریاستیں نہ صرف جغرافیائی طور پر بلکہ ترقی کی راہ پر بھی ایک دوسرے سے جڑی رہیں گی۔

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بھی کیا خطاب

اس تقریب میں دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بھی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوں کہ دہلی میں پورے ملک کے لوگ رہتے ہیں، لہٰذا یہاں تمام ریاستوں کا یوم تاسیس منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سردار پٹیل، مہاتما گاندھی، شیواجی مہاراج اور بابا صاحب امبیڈکر جیسے عظیم انسانوں کو یاد کرتے ہوئے ریکھا گپتا نے کہا دہلی آگے بھی ایسے پروگرواموں کے ذریعے قومی اتحاد کی مضبوطی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

دریں اثنا دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے کہا کہ مہاراشٹر اور گجرات دونوں ملک کی معیشت کے مضبوط ستون ہیں۔ مہاراشٹر سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی ریاست ہے، جب کہ گجرات تیسرے نمبر پر ہے اور دونوں ریاستوں نے ہمیشہ قومی مفاد میں کام کیا ہے۔ انھوں نے پہلگام دہشت گردی کے واقعہ پر حکومت کے فوری ردعمل کی بھی تعریف کی۔ اس پروگرام میں مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ، پرویش ورما، آشیش سود اور منجندر سنگھ سرسا بھی موجود تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read