Bharat Express DD Free Dish

Hearing on Umar Ansari’s bail plea postponed: مختار انصاری کے چھوٹے بیٹے عمر کی ضمانت عرضی پر سماعت ملتوی، ہائی کورٹ نے اس دن مقرر کی اگلی تاریخ

اشتعال انگیز تقریر کیس میں عمر پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔ یہ کیس 3 مارچ 2022 کا ہے، جب مؤ صدر کے امیدوار عباس انصاری نے مبینہ طور پر اتر پردیش اسمبلی انتخابی مہم کے دوران ایک عوامی میٹنگ میں سرکاری افسران کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دیے تھے۔ اس مقدمے میں عمر کا نام بھی آیا تھا، جسے مؤ کی عدالت نے بری کر دیا تھا۔

عمر انصاری کی ضمانت عرضی پر سماعت ملتوی۔

پریاگ راج: الہ آباد ہائی کورٹ میں مرحوم مختار انصاری کے چھوٹے بیٹے عمر انصاری کی ضمانت عرضی پر سماعت اگلے ہفتے کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔ اتر پردیش حکومت کی جانب سے منگل کے روز وقت مانگے جانے کے بعد ہائی کورٹ نے اگلی سماعت کے لیے 8 ستمبر کی تاریخ مقرر کی۔

سنگل بنچ کر رہی ہے عمر کی ضمانت پر سماعت

کاس گنج جیل میں بند عمر انصاری نے الہ آباد ہائی کورٹ میں ضمانت کے لیے عرضی داخل کی ہے۔ غازی پور کی عدالت سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد عمر انصاری نے الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ جسٹس سمیر جین کی سنگل بنچ عمر انصاری کی ضمانت عرضی پر سماعت کر رہی ہے۔

عمر انصاری کی فراڈ کیس میں ہوئی تھی گرفتار

عمر انصاری کو گزشتہ ماہ فراڈ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ غازی پور پولیس نے عمر کو ان کی والدہ افشاں انصاری کے دستخط کر جعلسازی کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ تقریباً دو ہفتے قبل عمر کو غازی پور جیل سے کاس گنج بھیجا گیا تھا۔

ہیٹ اسپیچ معاملے میں عمر ہو چکے ہیں بری

غور طلب ہے کہ اشتعال انگیز تقریر کیس میں عمر پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔ یہ کیس 3 مارچ 2022 کا ہے، جب مؤ صدر کے امیدوار عباس انصاری نے مبینہ طور پر اتر پردیش اسمبلی انتخابی مہم کے دوران ایک عوامی میٹنگ میں سرکاری افسران کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دیے تھے۔ اس مقدمے میں عمر کا نام بھی آیا تھا، جسے مؤ کی عدالت نے بری کر دیا تھا۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے مؤ کورٹ کی سزا کو پلٹا

حالانکہ، 20 اگست کو عباس انصاری کو ایک بڑی راحت دیتے ہوئے، الہ آباد ہائی کورٹ نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں مؤ کورٹ کی سزا کو پلٹ دیا۔ 31 مئی کو مؤ ایم پی ایم ایل اے عدالت نے عباس کو دو سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ الیکشن ایجنٹ منصور کو بھی 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس فیصلے کی وجہ سے عباس انصاری اسمبلی کی رکنیت چلی گئی تھی۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ایم ایل اے کے طور پر ان کی بحالی کا راستہ بھی صاف ہو گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔