Bharat Express DD Free Dish

Health Minister JP Nadda holds key meeting: وزیر صحت جے پی نڈا نے محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران کے ساتھ کی میٹنگ، ہنگامی صورت حال سے نپٹنے کے لیے تیاریوں کا لیا جائزہ

وزیر صحت جے پی نڈا نے افسران کو اسپتالوں اور طبی اداروں کو ضروری ادویات کی دستیابی، خون، آکسیجن، ٹراما کیئر کٹس وغیرہ کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا۔

تصویر: اے این آئی

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے وزارت صحت کے سینئر افسران کے ساتھ ہنگامی صحت کے نظام کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں وزیر صحت کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے طبی تیاریوں کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ ساتھ ہی افسران نے انھیں ایمبولینسوں کی تعیناتی، طبی سامان کی مناسب دستیابی کو یقینی بنانا، بشمول آلات، ادویات، خون کی شیشیوں اور استعمال کی اشیاء کی فراہمی، بستروں، آئی سی یو اور ایچ ڈی یو کے لحاظ سے اسپتال کی تیاری، بھیشم کیوبز کی تعیناتی، جدید موبائل ٹراما کیئر یونٹس وغیرہ  کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

دریں اثنا وزیر صحت جے پی نڈا نے افسران کو اسپتالوں اور طبی اداروں کو ضروری ادویات کی دستیابی، خون، آکسیجن، ٹراما کیئر کٹس وغیرہ کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا۔ افسران سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ریاستی اور ضلعی انتظامیہ، مسلح افواج اور ڈاکٹروں، نرسوں، پیرامیڈیکس، نجی شعبے کے اسپتالوں، خیراتی اداروں وغیرہ کی علاقائی انجمنوں کے ساتھ رابطہ قائم کریں، تاکہ ہنگامی ردعمل کے نیٹ ورک کو باہمی تعاون کے ساتھ مضبوط کیا جا سکے۔

ملک کے ممتاز طبی ارادوں میں کی گئیں فرضی مشقیں

مزید برآں، ایمس، پی جی آئی ایم ای آر، جے آئی پی ایم ای آر  اور دیگر بڑے اسپتالوں میں آفات سے نمٹنے کے لیے ملک گیر سطح پر فرضی مشقیں کی گئی ہیں۔ ہنگامی صورت حال میں صحت کی دیکھ بھال کی صلاحیت بڑھانے کے لیے، سی پی آر،  ابتدائی طبی امداد اور بنیادی مدد کے لیے اضافی تربیتی ماڈیولز انڈین ریڈ کراس سوسائٹی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر(این آئی ایچ ایف ڈبلیو) ایمس نئی دہلی اور آئی جی او ٹی (آئی گوٹ) کے تعاون سے تیار کیے جا رہے ہیں۔

وہیں مرکزی وزیر صحت نے اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے کہ تمام طبی ایمرجنسی رسپانس ہیلتھ سسٹم ہر وقت مناسب طریقے سے لیس اور فعال ہونا چاہیے ۔ انھوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ تمام ریاستی حکومتوں کے ساتھ زمینی سطح پر روابط بالخصوص ضلعی سطحوں پر ، بالخصوص سرحدی ریاستوں کے ساتھ مؤثر طریقے سے قائم کیے جائیں،  تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری ہنگامی صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنایا جا سکے۔ انھوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ وزارت میں ساتوں دن  چوبیس گھنٹے  کنٹرول اور کمانڈ سنٹر موجودہ وقت میں جاری کوششوں اور ریاستوں کی معاونت کی نگرانی کرے۔ دریں اثنا مرکزی وزارت صحت موجودہ صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام خطوں میں بلاتعطل صحت کی دیکھ بھال کی خدمات اور ہنگامی ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read