Bharat Express DD Free Dish

Haryana ADGP Y Puran Kumar Case: ہریانہ کے اے ڈی جی پی وائی پورن کمار نے کی خود کشی، چنڈی گڑھ کے گھرمیں ملی لاش

وائی پورن کمار کی اہلیہ امنیت پی کمار، جو ایک سینئر آئی اے ایس افسرہیں، موجودہ وقت میں ہریانہ کے وزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی کے ساتھ جاپان میں ہیں۔ پولیس افسران اس خود کشی کے اسباب کی تلاش کر رہے ہیں۔ ابھی تک کسی بھی سوسائڈ نوٹ کی جانکاری نہیں ملی ہے۔

آئی پی ایس پورن کمار معاملے میں روہتک کے ایس پی نریندر بجارنیا کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی ہے۔

Haryana ADGP Y Puran Kumar Case: ہریانہ کے ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹرجنرل (اے ڈی جی پی) وائی پورن کمارنے چنڈی گڑھ واقع اپنی رہائش گاہ میں خود کوگولی مارکرقتل کردیا۔ وہ 2010 بیچ کے آئی پی ایس افسرتھے اورموجودہ وقت میں پولیس ٹریننگ کالج سناریا، روہتک میں تعینات تھے۔ ان کی لاش چنڈی گڑھ کے سیکٹر11 واقع رہائش گاہ میں ملی۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فورنسک ٹیم موقع پرپہنچ کرجانچ میں مصروف ہوگئی ہے۔ لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے سیکٹر16 کے اسپتال میں لے جائی گئی ہے۔

وائی پورن کمارکی اہلیہ امنیت پی کمار، جوایک سینئرآئی اے ایس افسرہیں، موجودہ وقت میں ہریانہ کے وزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی کے ساتھ جاپان میں ہیں۔ پولیس افسران اس خودکشی کے اسباب کی تلاش کررہے ہیں۔ ابھی تک کسی بھی سوسائڈ نوٹ کی جانکاری نہیں ملی ہے۔ پولیس ٹیم وائی پورن کمارکی فیملی اورمعاونین سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ پولیس اس معاملے میں آگے کی بھی جانچ کررہی ہے۔

حیران رہ گیا محکمہ

اس حادثہ نے ہریانہ پولیس محکمہ اور ریاستی انتظامیہ حیران کردیا ہے۔ اے ڈی جی پی پورن کمارکوان کے کام اورایمانداری کے لئے ان کے ساتھی بے حد پسند کرتے تھے۔ ان کی اچانک موت اوران کے ذریعہ اٹھائے گئے اس قدم نے سبھی کوحیران کر دیا ہے۔ آئی پی ایس وائی پورن کمارہریانہ کے 2001 بیچ کے افسرہیں۔ ان کی اہلیہ بھی آئی اے ایس افسرہیں۔ فی الحال پولیس جانچ کرکے معاملے کا انکشاف کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

نوٹ: اگرآپ یا آپ کا کوئی جاننے والا خودکشی کے خیالات رکھتا ہے، تویہ ایک بہت سنگین طبی ایمرجنسی ہے۔ حکومت ہند کی جیون ساتھی ہیلپ لائن نمبر18002333330 پررابطہ کریں۔ آپ ٹیلی مانس ہیلپ لائن 1800914416 پربھی کال کرسکتے ہیں۔ آپ کی شناخت کومکمل طورپرخفیہ رکھا جائے گا اورماہرین آپ کواس صورتحال پرقابوپانے کے لیے ضروری مشاورت فراہم کریں گے۔ یادرکھیں، زندگی سب کچھ ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read