Bharat Express DD Free Dish

Akhilesh Yadav Convoy Accident: ہردوئی میں حادثے کا شکار ہوا اکھلیش یادو کا قافلہ، گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں، کئی افراد زخمی

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کو ہردوئی ضلع کے دیہی علاقے ہرپال پور کے بیٹھا پور میں ایک شادی تقریب میں شامل ہونے پہنچے تھے۔ اسی دوران راستے میں یہ حادثہ ہوا۔

اکھلیش یادو کے قافلے میں شامل گاڑیاں حادثے کا شکار ہوگئیں۔

اترپردیش کے ہردوئی میں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کی گاڑیوں کے قافلے میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ اس سڑک حادثہ کے سامنے آنے کے بعد موقع پر انتظامی افسران پہنچ گئے  ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق، سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کے قافلے کے ساتھ ہوئے حادثے میں 6 گاڑیوں کو نقصان ہوا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ کے قافلے میں ہوئے اس حادثے میں سیکورٹی چوک کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

شادی تقریب میں شامل ہونے جا رہے تھے اکھلیش یادو

بتایا جارہا ہے کہ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو ہردوئی کی ایک شادی تقریب میں حصہ لینے جا رہے تھے۔ راستے میں ہی اچانک یہ حادثہ ہوگیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق۔ اس حادثے میں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کی کار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ حادثہ 6 گاڑیوں کے ٹکرانے کی وجہ سے ہوا ہے۔ وہیں کئی لوگ اس حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے میں زخمیوں کو آناً فاناً میں پاس کے اسپتال پہنچایا گیا۔

پولیس نے شروع کی حادثے کی جانچ

ہردوئی میں ہوئے اس حادثے سے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ اکھلیش یادو ملاواں تھانہ علاقے کے بیٹھا پور گاؤں میں ایک شادی تقریب میں حصہ لینے جا رہے تھے۔ جیسے ہی ان کا قافلہ فرحت نگر ریلوے کراسنگ کے پاس پہنچا تبھی اچانک سے سڑک پر کسی کے آجانے سے ایک گاڑی کو بریک لگانی پڑی۔ ایسے میں اچانک سے بریک لگنے سے ان کے قافلے کی 6 گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگئیں۔

 -بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read