Urdu Conclave 2026

Gujarat CM Bhupendra Patel meets PM Modi: گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے وزیر اعظم مودی سے کی ملاقات، ریاست کی ترقی اور فلاحی اسکیموں پر کیا تبادلۂ خیال

اس ملاقات نے گجرات کابینہ میں ممکنہ تبدیلیوں اور گجرات بی جے پی کے نئے صدر کی تقرری کے بارے میں قیاس آرائیوں کو بھی جنم دیا ہے۔

گجرات میں بی جے پی کے نئے صدر اور کابینہ میں ممکنہ تبدیلی کی خبروں کے درمیان آج گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے دہلی میں وزیر اعظم مودی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ سی ایم بھوپیندر پٹیل نے سوشل میڈیا پر اس ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انھوں نے پی ایم مودی سے ملاقات کرتے ہر استفادہ کنندہ تک حکومت کی فلاحی اسکیموں کے زیادہ مؤثر طریقے سے پہنچانے کے لیے اہم رہنمائی حاصل کی۔

سی ایم بھوپیندر پٹیل نے لکھا کہ ’’دنیا کے سب سے مقبول سیاست دان، ہندوستان کے کامیاب وزیر اعظم، عزت مآب جناب نریندر مودی سے نئی دہلی میں ملاقات۔ ان سے گجرات کی ہمہ جہت ترقی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا۔ ریاست میں صنعت اور سماجی شعبے کی ترقی کے لیے ان کی قیمتی تجاویز حاصل کیں۔ عزت مآب وزیر اعظم نے ہر فلاحی اسکیم میں عام آدمی کے مفاد کو اولین ترجیح دی ہے۔ میں نے ان کی رہنمائی حاصل کی کہ کس طرح مرکزی اور ریاستی اسکیموں کے فائدے ہر آخری مستفید تک تیزی سے پہنچایا جائے۔‘‘

دریں اثنا اس ملاقات نے گجرات کابینہ میں ممکنہ تبدیلیوں اور گجرات بی جے پی کے نئے صدر کی تقرری کے بارے میں قیاس آرائیوں کو بھی جنم دیا ہے۔ ساتھ ہی یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پٹیل نے مودی سے ملاقات کی ہو۔ اس سے قبل11 دسمبر کو بھی انھوں نے ریاست کی مجموعی ترقی کے بارے میں رہنمائی حاصل کرنے کے لیے نئی دہلی میں وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی۔ اسی طرح 21 اپریل کو بھی پٹیل نے راجدھانی میں پی ایم مودی سے ملاقات کی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read